Wa maa mana`an naasa any yu`minooo iz jaaa`ahumul hudaaa illaaa an qaalooo aba`asal laahu basharar Rasoolaa
ترجمہ (جالندھری)
اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آگئی تو ان کو ایمان لانے سے اس کے سوا کوئی چیز مانع نہ ہوئی کہ کہنے لگے کہ کیا خدا نے آدمی کو پیغمبر کرکے بھیجا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَا مَنَعَ النَّاسَ﴾ أي: أهلَ مكةَ ﴿أَن يُؤْمِنُواْ إِذْ جَاءهُمُ الْهُدَى﴾ القرآنُ ﴿إِلاَّ أَن قَالُواْ﴾ جَهْلًا منهم: ﴿أَبَعَثَ اللّهُ بَشَرًا رَّسُولا﴾ ولم يبعثْ مَلكًا؟ فلا نؤمنُ به.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
لوگوں کے پاس ہدایت پہنچ چکنے کے بعد ایمان سے روکنے والی صرف یہی چیز رہی کہ انہوں نے کہا کیا اللہ نے ایک انسان کو ہی رسول بنا کر بھیجا؟۱
حواشی
(1) یعنی کسی انسان کا رسول ہونا، کفار و مشرکین کے لئے سخت تعجب کی بات تھی، وہ یہ بات مانتے ہی نہ تھے کہ ہمارے جیسا انسان، جو ہماری طرح چلتا پھرتا ہے، ہماری طرح کھاتا پیتا ہے، ہماری طرح انسانی رشتوں میں منسلک ہے، وہ رسول بن جائے۔
یہی تعجب ان کے ایمان میں مانع رہا۔