Wa izib talaaa Ibraaheema Rabbuho bi Kalimaatin fa atammahunna qaala Innee jaa`iluka linnaasi Imaaman qaala wa min zurriyyatee qaala laa yanaalu `ahdiz zaalimeen
ترجمہ (جالندھری)
اور جب پروردگار نے چند باتوں میں ابراہیم کی آزمائش کی تو ان میں پورے اترے۔ خدا نے کہا کہ میں تم کو لوگوں کا پیشوا بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ (پروردگار) میری اولاد میں سے بھی (پیشوا بنائیو) ۔ خدا نے فرمایا کہ ہمارا اقرار ظالموں کے لیے نہیں ہوا کرتا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذِ ابْتَلَى﴾ أي: واذكُرْ إذ ابتلى ﴿إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ﴾ هنَّ شرائعُ الإسلام ﴿فَأَتَمَّهُنَّ﴾ أي: أَدَّاهُنَّ وعملَ بهنَّ ﴿قَالَ﴾ الله ﴿إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا﴾ يُقْتدى بكَ في الخير ﴿قَالَ﴾ إبراهيمُ: ﴿وَمِن ذُرِّيَّتِي﴾ أي: من أولادي أيضًا، فاجعلْ منهم أئمةً يُقْتدى بهم ﴿قَالَ﴾ الله تعالى: ﴿لاَ يَنَالُ﴾ لا يُصيبُ ﴿عَهْدِي الظَّالِمِين﴾ أي: مَنْ كان منهم ظالمًا لا يُصيبُه عهدي؛ أي: الإمامةُ.
ونصب (الظَّالمين)؛ لأن العهدَ يَنالُ كما يُنال، أي: أنه يُصيب الشخصَ كما أنَّ الشخصَ يصدُرُ منه العهدُ، ومعنى الآية: لا ينالُ ما عهدتُ إليكَ من النبوةِ والإمامةِ مَنْ كان ظالمًا من ولدِك.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب ابراہیم ﴿علیہ السلام﴾ کو ان کے رب نے کئی باتوں سے آزمایا۱ اور انہوں نے سب کو پورا کردیا تو اللہ نے فرمایا کہ میں تمہیں لوگوں کا امام بنا دوں گا، عرض کرنے لگے: اور میری اوﻻد کو<br>۲، فرمایا میرا وعده ﻇالموں سے نہیں۔
حواشی
(1) کلمات سے مراد احکام شریعت، مناسک حج، ذبح پسر، ہجرت، نارنمرود وغیرہ وہ تمام آزمائشیں ہیں، جن سے حضرت ابراہیم (عليه السلام) گزارے گئے اور ہر آزمائش میں کامیاب وکامران رہے، جس کے صلے میں امام الناس کے منصب پر فائز کئے گئے، چنانچہ مسلمان ہی نہیں، یہودی عیسائی حتیٰ کہ مشرکین عرب سب ہی میں ان کی شخصیت محترم اور پیشوا مانی اور سمجھی جاتی ہے۔(2) اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی اس خواہش کو پورا فرمایا، جس کا ذکر قرآن مجید میں ہی ہے: «وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ»۔ (العنکبوت: 27) ”ہم نے نبوت اور کتاب کو اس کی اولاد میں کردیا۔“ پس ہر نبی جسے اللہ نے مبعوث کیا اور ہر کتاب جو ابراہیم (عليه السلام) کے بعد نازل فرمائی، اولاد ابراہیم ہی میں یہ سلسلہ رہا۔ (ابن کثیر) اس کے ساتھ ہی یہ فرما کر کہ (میرا وعدہ ظالموں سے نہیں) اس امر کی وضاحت فرمادی کہ ابراہیم کی اتنی اونچی شان اور عنداللہ منزلت کے باوجود، اولاد ابراہیم میں سے جو ناخلف اور ظالم ومشرک ہوں گے، ان کی شقاوت ومحرومی کو دور کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے یہاں پیمبر زادگی کی جڑ کاٹ دی ہے۔ اگر ایمان وعمل صالح نہیں، تو پیرزادگی اور صاحبزادگی کی بارگاہ الٰہی میں کیا حیثیت ہوگی؟ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا فرمان ہے : «مَنْ بَطَّأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِه نَسَبُه» (صحيح مسلم ، كتاب الذكر والدعاء ... باب فضل الاجتماع على تلاوة القرآن ...) ”جس کو اس کا عمل پیچھے چھوڑ گیا، اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکے گا۔“