Wa iz qaala Ibraaheemu Rabbij `al haazaa baladan aaminanw warzuq ahlahoo minas samaraati man aamana minhum billaahi wal yawmil aakhiri qaala wa man kafara faumatti`uhoo qaleelan summa adtarruhooo ilaa `azaabin Naari wa bi`salmaseer
ترجمہ (جالندھری)
اور جب ابراہیم نے دعا کی کہ اے پروردگار، اس جگہ کو امن کا شہر بنا اور اس کے رہنے والوں میں سے جو خدا پر اور روزِ آخرت پر ایمان لائیں، ان کے کھانے کو میوے عطا کر، تو خدا نے فرمایا کہ جو کافر ہوگا، میں اس کو بھی کسی قدر متمتع کروں گا، (مگر) پھر اس کو (عذاب) دوزخ کے (بھگتنے کے) لیے ناچار کردوں گا، اور وہ بری جگہ ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَـَذَا﴾ يعني: المكانَ ﴿بَلَدًا آمِنًا﴾ أي: ذا أمنٍ يأمنُ فيه أهلُه ﴿وَارْزُقْ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ﴾ إنما دعا بذلك؛ لأنه كان بوادٍ غيرِ ذي زَرْعٍ ﴿مَنْ آمَنَ مِنْهُم بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ﴾ دعا للمؤمنين خاصَّةً ﴿قَالَ﴾ اللهُ تعالى: ﴿وَمَن كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُ﴾ أي: أَمُدُّ له؛ ليتناولَ من لذَّات الدنيا؛ إثباتًا للحجَّة عليه ﴿قَلِيلاً﴾ إلى منتهى أجلِه، وذلك أن الله تعالى وعدَ الخلقَ كافةً بالرِّزق، مؤمنَهم وكافرَهم، وإنما قَيَّدَ بالقلة؛ لأنَّ متاعَ الدنيا قليلٌ ﴿ثُمَّ أَضْطَرُّهُ﴾ أي: أُلجئُه في الآخرة ﴿إِلَى عَذَابِ النَّارِ وَبِئْسَ الْمَصِير﴾ المرجعُ الذي يصيرُ إليه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب ابراہیم نے کہا، اے پروردگار! تو اس جگہ کو امن واﻻ شہر بنا اور یہاں کے باشندوں کو جو اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ہوں، پھلوں کی روزیاں دے۱ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں کافروں کو بھی تھوڑا فائده دوں گا، پھر انہیں آگ کے عذاب کی طرف بےبس کردوں گا، یہ پہنچنے کی جگہ بری ہے۔
حواشی
(1) اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی یہ دعائیں قبول فرمائیں، یہ شہر امن کا گہوارہ بھی ہے اور وادی غیر ذی زرع (غیر کھیتی والی) ہونے کے باوجود اس میں دنیا بھر کے پھل فروٹ اور ہر قسم کے غلے کی وہ فراوانی ہے جسے دیکھ کر انسان حیرت وتعجب میں ڈوب جاتا ہے۔