Laisal birra an tuwalloo wujoohakum qibalal mashriqi walmaghribi wa laakinnal birra man aamana billaahi wal yawmil aakhiri wal malaaa `ikati wal kitaabi wan nabiyyeena wa aatalmaala `alaa hubbihee zawilqurbaa walyataa maa walmasaakeena wabnas sabeeli wassaaa`ileena wa firriqaabi wa aqaamas salaata wa aataz zakaata walmoofoona bi ahdihim izaa `aahadoo wasaabireena fil baasaaa`i waddarraaa`i wa heenal baas; ulaaa`ikal lazeena sadaqoo wa ulaaa `ika humul muttaqoon
ترجمہ (جالندھری)
نیکی یہی نہیں کہ تم مشرق یا مغرب کو (قبلہ سمجھ کر ان) کی طرف منہ کرلو بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ خدا پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور (خدا کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائیں۔ اور مال باوجود عزیز رکھنے کے رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو دیں اور گردنوں (کے چھڑانے) میں (خرچ کریں) اور نماز پڑھیں اور زکوٰة دیں۔ اور جب عہد کرلیں تو اس کو پورا کریں۔ اور سختی اور تکلیف میں اور (معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہیں۔ یہی لوگ ہیں جو (ایمان میں) سچے ہیں اور یہی ہیں جو (خدا سے) ڈرنے والے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لَّيْسَ الْبِرَّ﴾ وهو كلُّ عملِ خيرٍ يُفضي بصاحبه إلى الجنَّة، وأصله: التوسُّعُ في فعلِ الخير ﴿أَن تُوَلُّواْ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ﴾ المعنى: ليس البرُّ صلاتَكم إلى القِبلة ﴿وَلَـكِنَّ الْبِرَّ﴾ أي: وإنَّما البِرُّ ﴿مَنْ آمَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَالْمَلائِكَةِ وَالْكِتَابِ﴾ يعني: الكتبَ المنزلةَ ﴿وَالنَّبِيِّينَ﴾ أجمعَ ﴿وَآتَى﴾ أي: أعطى ﴿الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ﴾ أي: أعطى المالَ في حال صِحَّته ومَحَبَّتِهِ له ﴿ذَوِي الْقُرْبَى﴾ أهل القَرابة، وقَدَّمهم؛ لأنهم أحقُّ ﴿وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ﴾ هو المسافرُ، سُمِّي به؛ لملازمتِهِ الطريقَ ﴿وَالسَّائِلِينَ﴾ المستَطْعِمين ﴿وَفِي الرِّقَابِ﴾ المكاتَبِين ﴿وَأَقَامَ الصَّلاةَ وَآتَى﴾ أي: أعطى ﴿الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ﴾ فيما بينَهم وبينَ الله عز وجل ، وفيما بينَهم وبينَ الناس ﴿إِذَا عَاهَدُواْ﴾ فهم إذا وَعَدُوا أَنْجزوا، وإذا حَلَفوا أو نَذَروا وَفَوا، وإذا قالوا صَدَقوا، وإذا اؤْتُمِنوا أَدَّوْا ﴿وَالصَّابِرِينَ﴾ منصوبٌ على المدح ﴿فِي الْبَأْسَاء﴾ الشدَّة والفقرِ ﴿والضَّرَّاء﴾ المرضِ ﴿وَحِينَ الْبَأْسِ﴾ القتالِ والحربِ ﴿أُولَـئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا﴾ فيما عاهَدوا ﴿وَأُولَـئِكَ هُمُ الْمُتَّقُون﴾ محارمَ الله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ساری اچھائی مشرق ومغرب کی طرف منھ کرنے میں ہی نہیں۱ بلکہ حقیقتاً اچھا وه شخص ہے جو اللہ تعالی پر، قیامت کے دن پر، فرشتوں پر، کتاب اللہ پر اور نبیوں پر ایمان رکھنے واﻻ ہو، جو مال سے محبت کرنے کے باوجود قرابت داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں اور سوال کرنے والے کو دے، غلاموں کو آزاد کرے، نماز کی پابندی اور زکوٰة کی ادائیگی کرے، جب وعده کرے تب اسے پورا کرے، تنگدستی، دکھ درد اور لڑائی کے وقت صبر کرے، یہی سچے لوگ ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں۔
حواشی
(1) یہ آیت قبلے کے ضمن میں ہی نازل ہوئی۔
ایک تو یہودی اپنے قبلے کو (جو بیت المقدس کا مغربی حصہ ہے) اور نصاریٰ اپنے قبلے کو (جو بیت المقدس کا مشرقی حصہ ہے) بڑی اہمیت دے رہے تھے اور اس پر فخر کر رہے تھے۔
دوسری طرف مسلمانوں کے تحویل قبلہ پر چہ میگوئیاں کررہے تھے، جس سے بعض مسلمان بھی بعض دفعہ کبیدہ خاطر ہوجاتے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا، مشرق یا مغرب کی طرف رخ کرلینا بذات خود کوئی نیکی نہیں ہے بلکہ یہ تو صرف مرکزیت اور اجتماعیت کے حصول کا ایک طریقہ ہے، اصل نیکی تو ان عقائد پر ایمان رکھنا ہے جو اللہ نے بیان فرمائے اور ان اعمال واخلاق کو اپنانا ہے جس کی تاکید اس نے فرمائی ہے۔
پھر آگے ان عقائدواعمال کا بیان ہے۔
اللہ پر ایمان یہ ہے کہ اسے اپنی ذات وصفات میں یکتا، تمام عیوب سے پاک ومنزہ اور قرآن وحدیث میں بیان کردہ تمام صفات باری کو بغیر کسی تاویل یا تعطیل یا تکییف کے تسلیم کیا جائے۔
آخرت کے روز جزا ہونے، حشر نشر اور جنت ودوزخ پر یقین رکھا جائے۔
الْكِتَابِ سے مراد تمام آسمانی کتابوں کی صداقت پر ایمان ہے۔
اور فرشتوں کے وجود پر اور تمام پیغمبروں پر یقین رکھا جائے۔
ان ایمانیات کے ساتھ ان اعمال کو اپنایا جائے جس کی تفصیل اس آیت میں ہے۔
«عَلَى حُبّهِ»(ہ) ضمیر مال کی طرف راجع ہے، یعنی مال کی محبت کے باوجود مال خرچ کرے۔
«الْبَأْسَاءِ» سے تنگ دستی اور دشت فقر«الضَّرَّاء» سے نقصان یا بیماری اور «الْبَأْسِ» سے لڑائی اور اس کی شدت مراد ہے۔
ان تینوں حالتوں میں صبر کرنا، یعنی احکامات الٰہیہ سے سرمو انحراف نہ کرنا نہایت کٹھن ہوتا ہے اس لئے ان حالتوں کو خاص طور پر بیان فرمایاہے۔