Laisa `alaikum junaahun an tabtaghoo fad lam mir rabbikum; fa izaaa afadtum min `Arafaatin fazkurul laaha `indal-Mash`aril Haraami waz kuroohu kamaa hadaakum wa in kuntum min qablihee laminad daaaleen
ترجمہ (جالندھری)
اس کا تمہیں کچھ گناہ نہیں کہ (حج کے دنوں میں بذریعہ تجارت) اپنے پروردگار سے روزی طلب کرو اور جب عرفات سے واپس ہونے لگو تو مشعر حرام (یعنی مزدلفے) میں خدا کا ذکر کرو اور اس طرح ذکر کرو جس طرح اس نے تم کو سکھایا۔ اور اس سے پیشتر تم لوگ (ان طریقوں سے) محض ناواقف تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ﴾ أي: إثمٌ ﴿أَن تَبْتَغُواْ﴾ أي: تقصِدُوا ﴿فَضْلاً﴾ أي: رِزْقًا وتفضُّلًا، وهو الرِّبحُ في التجارة ﴿مِّن رَّبِّكُمْ﴾ في مواسم الحجِّ ﴿فَإِذَا أَفَضْتُم﴾ دفعتُم ﴿مِّنْ عَرَفَاتٍ﴾ جمعُ عرفة، جُمِعَتْ بما حولَها، وإن كانت بقعةً واحدة، وهي اسمُ عَلَمٍ للموقفِ ﴿فَاذْكُرُواْ اللّهَ﴾ بالدُّعاء والتهليلِ والتلبية ﴿عِندَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ﴾ أي: بالقُرب منه ﴿وَاذْكُرُوهُ﴾ بالتوحيد ذِكْرًا حسنًا ﴿كَمَا هَدَاكُمْ﴾ لدينهِ ومناسكِ حجِّه ﴿وَإِن كُنتُم مِّن قَبْلِهِ﴾ أي: قبلَ الهدى ﴿لَمِنَ الضَّالِّين﴾ الجاهلين بعبادتِهِ وذِكْره.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تم پر اپنے رب کا فضل تلاش کرنے میں کوئی گناه نہیں۱ جب تم عرفات سے لوٹو تو مشعر حرام کے پاس ذکر الٰہی کرو اور اس کا ذکر کرو جیسے کہ اس نے تمہیں ہدایت دی، حاﻻنکہ تم اس سے پہلے راه بھولے ہوئے تھے۔<br>۲
حواشی
(1) فضل سے مراد تجارت اور کاروبار ہے، یعنی سفر حج میں تجارت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔(2) 9 ذوالحجہ کو زوال آفتاب سے غروب شمس تک میدان عرفات میں وقوف، حج کا سب سے اہم رکن ہے، جس کی بابت حدیث میں کہا گیا ہے۔ «الْحَجُّ عَرَفَةُ» (عرفات میں وقوف ہی حج ہے) یہاں مغرب کی نماز نہیں پڑھنی ہے، بلکہ مزدلفہ پہنچ کر مغرب کی تین رکعات اور عشا کی دو رکعت (قصر) جمع کرکے ایک اذان اور دو اقامت کے ساتھ پڑھی جائے گی۔ مزدلفہ ہی کو مشعر حرام کہا گیا ہے، کیوں کہ یہ حرم کے اندر ہے۔ یہاں ذکر الٰہی کی تاکید ہے۔ یہاں رات گزارنی ہے، فجر کی نماز غَلَسٌ ( اندھیرے) میں یعنی اول وقت میں پڑھ کر طلوع آفتاب تک ذکر میں مشغول رہا جائے، طلوع آفتاب کے بعد منیٰ جایا جائے۔