Fid dunyaa wal aakhirah; wa yas`aloonaka `anil yataamaa qul islaahullahum khayr, wa in tukhaalitoohum fa ikhwaanukum; wallaahu ya`lamul mufsida minalmuslih; wa law shaaa`al laahu la-a`natakum; innal laaha `Azeezun Hakeem
ترجمہ (جالندھری)
(یعنی) دنیا اور آخرت (کی باتوں) میں (غور کرو) ۔ اور تم سے یتیموں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہہ دو کہ ان کی (حالت کی) اصلاح بہت اچھا کام ہے۔ اور اگر تم ان سے مل جل کر رہنا (یعنی خرچ اکھٹا رکھنا) چاہو تو وہ تمہارے بھائی ہیں اور خدا خوب جانتا ہے کہ خرابی کرنے والا کون ہے اور اصلاح کرنے والا کون۔ اور اگر خدا چاہتا تو تم کو تکلیف میں ڈال دیتا۔بےشک خدا غالب (اور) حکمت والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ﴾ المعنى: هكذا يُبيِّنُ اللهُ لكم الآياتِ في أمر الدنيا والآخرةِ لَعلَّكم تَتَفكَّرون في أمرهما، فتسعَوْن فيما هو صلاحُكم فيهما.
ولمَّا نزلَ قولُه تعالى: (وَلاَ تَقْرَبُواْ مَالَ الْيَتِيمِ) [الأنعام: 152] تركوهم، واجتنَبوا مُؤَاكلتَهم، فاشتدَّ ذلك عليهم، فسألوا رسولَ الله، فنزل: ﴿وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْيَتَامَى قُلْ إِصْلاَحٌ لَّهُمْ خَيْرٌ﴾ أي: الإصلاحُ لأموالهم من غيرِ أُجرةٍ، ولا أخذِ عِوَضٍ، خَيرٌ وأعظَمُ أجرًا ﴿وَإِنْ تُخَالِطُوهُمْ﴾ أي: تَخْلِطوا أموالَكُم إلى أموالهم، وتُشارِكوهم فيها ﴿فَإِخْوَانُكُمْ﴾ أي: فهم إخوانُكم في الدِّين؛ لأن الأخَ يُصيبُ من مالِ أخيه، ويُعينُ بعضُهم بعضًا ﴿وَاللّهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ﴾ لأموالِهم ﴿مِنَ الْمُصْلِحِ﴾ لها ﴿وَلَوْ شَاء اللّهُ﴾ إعناتَكُم ﴿لأعْنَتَكُمْ﴾ أي: لضيَّقَ عليكم، والعَنَتُ: المشقَّةُ ﴿إِنَّ اللّهَ عَزِيزٌ حَكِيم﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
دنیا اور آخرت کے امور کو۔ اور تجھ سے یتیموں کے بارے میں بھی سوال کرتے ہیں۱ آپ کہہ دیجیئے کہ ان کی خیرخواہی بہتر ہے، تم اگر ان کا مال اپنے مال میں ملا بھی لو تو وه تمہارے بھائی ہیں، بدنیت اور نیک نیت ہر ایک کو اللہ خوب جانتا ہے اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں مشقت میں ڈال دیتا<br>۲، یقیناً اللہ تعالیٰ غلبہ واﻻ اور حکمت واﻻ ہے۔
حواشی
(1) جب یتیموں کا مال ظلما کھانے والوں کے لئے وعید نازل ہوئی تو صحابہ کرام (رضي الله عنه) م ڈر گئے اور یتیموں کی ہر چیز الگ کردی حتیٰ کہ کھانے پینے کی کوئی چیز بچ جاتی، تو اسے بھی استعمال نہ کرتے اور وہ خراب ہوجاتی، اس ڈر سے کہ کہیں ہم بھی اس وعید کے مستحق نہ قرار پاجائیں۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی (ابن کثیر )(2) یعنی تمہیں بغرض اصلاح وبہتری بھی، ان کا مال اپنے مال میں ملانے کی اجازت نہ دیتا۔