Laa junaaha `alaikum in tallaqtumun nisaaa`a maa lam tamassoohunna aw tafridoo lahunna fareedah; wa matti`oona `alal moosi`i qadaruhoo wa `alal muqtiri qadaruhoo matta`am bilma`roofi haqqan `alalmuhsineen
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر تم عورتوں کو ان کے پاس جانے یا ان کا مہر مقرر کرنے سے پہلے طلاق دے دو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ ہاں ان کو دستور کے مطابق کچھ خرچ ضرور دو (یعنی) مقدور والا اپنے مقدور کے مطابق دے اور تنگدست اپنی حیثیت کے مطابق۔ نیک لوگوں پر یہ ایک طرح کا حق ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لاَّ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِن طَلَّقْتُمُ النِّسَاء مَا لَمْ تَمَسُّوهُنُّ﴾ أي: تُجامعوهنَّ ﴿أَوْ تَفْرِضُواْ﴾ أي: تُسَمُّوا ﴿لَهُنَّ فَرِيضَةً﴾ مَهْرًا ﴿وَمَتِّعُوهُنَّ﴾ أصلُ المُتعةِ والمَتاعِ: البلاغُ؛ أي: أَعْطُوهُنَّ ما يَتَبلَّغْنَ وينتفعْنَ به ﴿عَلَى الْمُوسِعِ﴾ أي: ذي السَّعة منكم ﴿قَدَرُهُ﴾ أي: بقَدْر وُسْعِهِ ﴿وَعَلَى الْمُقْتِرِ﴾ الضَّيِّقِ الحالِ ﴿قَدْرُهُ﴾ بقَدْرِ ضِيقه ﴿مَتَاعًا بِالْمَعْرُوفِ﴾ أي: بما أمركم اللهُ به من غير ظُلمٍ ﴿حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِين﴾ إلى المُطلَّقاتِ بالتمتُّع، فمن تزوَّجَ امرأةً، ولم يفرِضْ لها مهرًا، ثم طلَّقَها قبلَ المَسِيس، فلها المتعةُ، وإن طلَّقها قبلَ المسيس، وقد فَرَضَ لها، فلها نصفُ المفروض، ولا متعةَ لها.
واختلف الأئمةُ في المطلَّقةِ بعدَ الدخول، فقال الشافعيُّ: تستحقُّ المتعةَ؛ وقال أبو حنيفةَ ومالكٌ وأحمدُ: لا متعةَ لها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اگر تم عورتوں کو بغیر ہاتھ لگائے اور بغیر مہر مقرر کئے طلاق دے دو تو بھی تم پر کوئی گناه نہیں، ہاں انہیں کچھ نہ کچھ فائده دو۔ خوشحال اپنے انداز سے اور تنگدست اپنی طاقت کے مطابق دستور کے مطابق اچھا فائده دے۔ بھلائی کرنے والوں پر یہ ﻻزم ہے۔۱
حواشی
(1) یہ اس عورت کی بابت حکم ہے کہ نکاح کے وقت مہر مقرر نہیں ہوا تھا اور خاوند نے خلوت صحیحہ یعنی ہم بستری کے بغیر طلاق بھی دے دی تو اسے کچھ نہ کچھ فائدے دے کر رخصت کرو۔
یہ فائدہ (متعہ طلاق) ہر شخص کی طاقت کے مطابق ہونا چاہیے۔
خوش حال اپنی حیثیت اور تنگ دست اپنی طاقت کے مطابق دے۔
تاہم محسنین کے لئے ہے یہ ضروری۔
اس متعہ کی تعیین بھی کی گئی ہے، کسی نے کہا، خادم۔
کسی نے کہا درہم۔
کسی نے کہا ایک یا چند سوٹ، وغیرہ۔
بہرحال یہ تعیین شریعت کی طرف سے نہیں ہے۔
ہر شخص کو اپنی طاقت کے مطابق دینے کا اختیار اور حکم ہے۔
اس میں بھی اختلاف ہے کہ یہ متعہ طلاق ہر قسم کی طلاق یافتہ عورت کو دینا ضروری ہے، یا خاص اسی عورت کی بابت حکم ہے جو اس آیت میں مذکور ہے۔
قرآن کریم کی بعض اور آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہر قسم کی طلاق یافتہ عورت کے لئے ہے،وَاللهُ أَعْلَمُ۔
اس حکم متعہ میں جو حکمت اور فوائد ہیں، وہ محتاج وضاحت نہیں۔
تلخی، کشیدگی اور اختلاف کے موقع پر، جو طلاق کا سبب ہوتا ہے، احسان کرنا اور عورت کی دلجوئی ودلداری کا اہتمام کرنا، مستقبل کی متوقع خصومتوں کے سدباب کا نہایت اہم ذریعہ ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں اس احسان وسلوک کے بجائے، مطلقہ کو ایسے برے طریقے سے رخصت کیا جاتا ہے کہ دونوں خاندانوں کے آپس کے تعلقات ہمیشہ کے لئے ختم ہوجاتے ہیں۔