Wa qaala lahum Nabiy yuhum innal laaha qad ba`asa lakum Taaloota malikaa; qaalooo annaa yakoonu lahul mulku `alainaa wa nahnu ahaqqu bilmulki minhu wa lam yu`ta sa`atamminal maal; qaala innallaahas tafaahu `alaikum wa zaadahoo bastatan fil`ilmi waljismi wallaahu yu`tee mulkahoo mai yashaaa`; wallaahu Waasi`un `Aleem
ترجمہ (جالندھری)
اور پیغمبر نے ان سے (یہ بھی) کہا کہ خدا نے تم پر طالوت کو بادشاہ مقرر فرمایا ہے۔ وہ بولے کہ اسے ہم پر بادشاہی کا حق کیونکر ہوسکتا ہےبادشاہی کے مستحق تو ہم ہیں اور اس کے پاس تو بہت سی دولت بھی نہیں۔ پیغمبر نے کہا کہ خدا نےاس کو تم پر فضیلت دی ہے اور (بادشاہی کے لئے) منتخب فرمایا ہے اس نے اسے علم بھی بہت سا بخشا ہے اور تن و توش بھی (بڑا عطا کیا ہے) اور خدا (کو اختیار ہے) جسے چاہے بادشاہی بخشے۔ وہ بڑا کشائش والا اور دانا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ اللّهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوتَ مَلِكًا﴾ وكانَ طالوتُ من سِبْطِ بنيامين، ولم يكنْ من أعيانهم، فلما عَرَّفَهم نبيُّهم أن طالوتَ ملكُهم ﴿قَالُوَاْ﴾ مُنكِرِين: ﴿أَنَّى﴾ أي: كيف ﴿يَكُونُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا﴾ وليسَ من بيتِ المُلك؛ لأن المُلْكَ كانَ في سِبْط يهوذا بنِ يعقوبَ، والنُّبوةُ في سِبْطِ لاوي بنِ يعقوب ﴿وَنَحْنُ أَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ﴾ لأنه فقيرٌ ﴿وَلَمْ يُؤْتَ سَعَةً﴾ أي: كثرةً ﴿مِّنَ الْمَالِ﴾ تلخيصُه: بعيدٌ تملُّكُه علينا؛ لعدمِ استحقاقِهِ للمُلكِ؛ فثَمَّ ﴿قَالَ﴾ نبيُّهم رادًّا عليهم: ﴿إِنَّ اللّهَ اصْطَفَاهُ﴾ اختارَهُ ﴿عَلَيْكُمْ وَزَادَهُ﴾ نَفَّلَهُ ﴿بَسْطَةً﴾ سَعَة ﴿فِي الْعِلْمِ﴾ بالحربِ ﴿وَالْجِسْمِ﴾ بالطُّول، قيل: سُمِّيَ طالوتَ لطولهِ ﴿وَاللّهُ يُؤْتِي مُلْكَهُ مَن يَشَاء﴾ لأنه مختصٌّ بالمُلْكِ ﴿وَاللّهُ وَاسِعٌ﴾ ذو السَّعة ﴿عَلِيم﴾ بما يصنَع.
ثم قالوا لنبيِّهم: فما آيةُ مُلكهِ؟ فأجابهم:
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور انہیں ان کے نبی نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے طالوت کو تمہارا بادشاه بنا دیا ہے تو کہنے لگے بھلا اس کی ہم پر حکومت کیسے ہوسکتی ہے؟ اس سے تو بہت زیاده حقدار بادشاہت کے ہم ہیں، اس کو تو مالی کشادگی بھی نہیں دی گئی۔ نبی نے فرمایا سنو، اللہ تعالیٰ نے اسی کو تم پر برگزیده کیا ہے اور اسے علمی اور جسمانی برتری بھی عطا فرمائی ہے۱ بات یہ ہے کہ اللہ جسے چاہے اپنا ملک دے، اللہ تعالیٰ کشادگی واﻻ اور علم واﻻ ہے۔
حواشی
(1) حضرت طالوت اس نسل سے نہیں تھے جس سے بنی اسرائیل کے بادشاہوں کا سلسلہ چلا آرہا تھا۔
یہ غریب اور ایک عام فوجی تھے، جس پر انہوں نے اعتراض کیا۔
پیغمبر نے کہا کہ یہ میرا انتخاب نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے انہیں مقرر کیا ہے۔
علاوہ ازیں قیادت وسیادت کے لئے مال سے زیادہ عقل وعلم اور جسمانی قوت وطاقت کی ضرورت ہے اور طالوت اس میں تم سب میں ممتاز ہیں، اس لئے اللہ تعالیٰ نے انہیں اس منصب کے لئے چن لیا ہے۔
وہ واسع الفضل ہے، جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت وعنایات سے نوازتا ہے، علیم ہے، یعنی وہ جانتا ہے کہ بادشاہت کا مستحق کون ہے اور کون نہیں ہے (معلوم ہوتا ہے کہ جب انہیں بتلایا گیا کہ یہ تقرری اللہ کی طرف سے ہے تو اس کے لئے انہوں نے مزید کسی نشانی کا مطالبہ کیا، تاکہ وہ پوری طرح مطمئن ہوجائیں۔
چنانچہ اگلی آیت میں ایک اور نشانی کا بیان ہے)۔