Falammaa fasala Taalootu biljunoodi qaala innal laaha mubtaleekum binaharin faman shariba minhu falaisa minnee wa mallam yat`amhu fa innahoo minneee illaa manigh tarafa ghurfatam biyadih; fashariboo minhu illaa qaleelamminhum; falammaa jaawazahoo huwa wallazeena aamanoo ma`ahoo qaaloo laa taaqata lanal yawma bi Jaaloota wa junoodih; qaalallazeena yazunnoona annahum mulaaqul laahi kam min fi`atin qaleelatin ghalabat fi`atan kaseeratam bi iznil laah; wallaahuma`as saabireen
ترجمہ (جالندھری)
غرض جب طالوت فوجیں لے کر روانہ ہوا تو اس نے (ان سے) کہا کہ خدا ایک نہر سے تمہاری آزمائش کرنے والا ہے۔ جو شخص اس میں سے پانی پی لے گا (اس کی نسبت تصور کیا جائے گا کہ) وہ میرا نہیں۔ اور جو نہ پئے گا وہ (سمجھا جائے گا کہ) میرا ہے۔ ہاں اگر کوئی ہاتھ سے چلو بھر پانی پی لے (تو خیر۔ جب وہ لوگ نہر پر پہنچے) تو چند شخصوں کے سوا سب نے پانی پی لیا۔ پھر جب طالوت اور مومن لوگ جو اس کے ساتھ تھے نہر کے پار ہوگئے۔ تو کہنے لگے کہ آج ہم میں جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں۔ جو لوگ یقین رکھتے تھے کہ ان کو خدا کے روبرو حاضر ہونا ہے وہ کہنے لگے کہ بسااوقات تھوڑی سی جماعت نے خدا کے حکم سے بڑی جماعت پر فتح حاصل کی ہے اور خدا استقلال رکھنے والوں کے ساتھ ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوتُ﴾ أي: خرجَ من بيتِ المقدس ﴿بِالْجُنُودِ﴾ وكان حرًّا شديدًا، فشكَوا قلةَ الماءِ ﴿قَالَ﴾ طالوتُ: ﴿إِنَّ اللّهَ مُبْتَلِيكُم﴾ مختبِرُكُم ليرى طاعَتكم، وهو أعلمُ ﴿بِنَهَرٍ﴾ هو الأُرْدُنُّ ﴿فَمَن شَرِبَ مِنْهُ﴾ أي: كَرَعَ؛ أي: بفيه ﴿فَلَيْسَ مِنِّي﴾ أي: من أتباعي وأهلِ ديني ﴿وَمَن لَّمْ يَطْعَمْهُ﴾ لم يُذقْه ﴿فَإِنَّهُ مِنِّي إِلاَّ مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَةً بِيَدِهِ﴾ والغُرفةُ بالضَّمِّ: اسمٌ لما يحصُلُ في كفِّ الغارفِ، وبالفتح: الاغترافُ.
تلخيصُه: الغرفةُ مباحةٌ لكم دونَ الشربِ منها ﴿فَشَرِبُواْ مِنْهُ إِلاَّ قَلِيلاً مِّنْهُمْ﴾ استثناءٌ مِنْ (فَشَربوا) ﴿فَلَمَّا جَاوَزَهُ﴾ يعني: النهرَ ﴿هُوَ﴾ يعني: طالوتَ ﴿وَالَّذِينَ آمَنُواْ مَعَهُ﴾ يعني: القليلَ ﴿قَالُواْ﴾ يعني: الذين شرِبوا، وخالفوا أمرَ الله، وكانوا أهلَ شكٍّ ونفاقٍ: ﴿لاَ طَاقَةَ لَنَا الْيَوْمَ بِجَالُوتَ وَجُنودِهِ﴾ فانحرَفوا، ولم يُجاوِزوا النَّهر ﴿قَالَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ﴾ يستيقنونَ ﴿أَنَّهُم مُّلاَقُو اللّهِ﴾ وهم مَنْ ثبَتَ مع طالوتَ: ﴿كَم مِّن فِئَةٍ﴾ طائفةٍ ﴿قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللّهِ﴾ بقضاء الله وإرادتِهِ ﴿وَاللّهُ مَعَ الصَّابِرِين﴾ بالنَّصر والمَعونة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب (حضرت) طالوت لشکروں کو لے کر نکلے تو کہا سنو اللہ تعالیٰ تمہیں ایک نہر۱ سے آزمانے واﻻہے، جس نے اس میں سے پانی پی لیا وه میرا نہیں اور جو اسے نہ چکھے وه میرا ہے، ہاں یہ اور بات ہے کہ اپنے ہاتھ سے ایک چلو بھرلے۔ لیکن سوائے چند کے باقی سب نے وه پانی پی لیا<br>۲ (حضرت) طالوت مومنین سمیت جب نہر سے گزر گئے تو وه لوگ کہنے لگے آج تو ہم میں طاقت نہیں کہ جالوت اور اس کے لشکروں سے لڑیں<br>۳۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی ملاقات پر یقین رکھنے والوں نے کہا، بسا اوقات چھوٹی اور تھوڑی سی جماعتیں بڑی اور بہت سی جماعتوں پر اللہ کے حکم سے غلبہ پالیتی ہیں، اللہ تعالیٰ صبر والوں کے ساتھ ہے۔
حواشی
(1) یہ نہر اردن اور فلسطین کے درمیان ہے۔ (ابن کثیر)(2) اطاعت امیر ہرحال میں ضروری ہے، تاہم دشمن سے معرکہ آرائی کے وقت تو اس کی اہمیت دوچند، بلکہ صد چند ہو جاتی ہے۔ دوسرے، جنگ میں کامیابی کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ فوجی اس دوران بھوک، پیاس اور دیگر شدائد کو نہایت صبر اور حوصلے سے برداشت کریں۔ چنانچہ ان دونوں باتوں کی تربیت اور امتحان کے لئے طالوت نے کہا کہ نہر پر تمہاری پہلی آزمائش ہوگی۔ جس نے پانی پی لیا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ لیکن اس تنبیہ کے باوجود اکثریت نے پانی پی لیا۔ ان کی تعداد میں مفسرین نے مختلف اقوال نقل کئے ہیں۔ اسی طرح نہ پینے والوں کی تعداد بتلائی گئی ہے، جو اصحاب بدر کی تعداد ہے۔ واللہ اعلم۔
(3) ان اہل ایمان نے بھی، ابتداءً جب دشمن کی بڑی تعداد دیکھی تو اپنی قلیل تعداد کے پیش نظر اس رائے کا اظہار کیا، جس پر ان کے علما اور ان سے زیادہ پختہ یقین رکھنے والوں نے کہا کہ کامیابی، تعداد کی کثرت اور اسلحہ کی فراوانی پر منحصر نہیں، بلکہ اللہ کی مشیت اور اس کے اذن پر موقوف ہے اور اللہ کی تائید کے لئے صبر کا اہتمام ضروری ہے۔