Fahazamoohum bi iznillaahi wa qatala Daawoodu jaaloota wa aataahul laahulmulka Wal Hikmata wa `allamahoo mimmaa yashaaa`; wa law laa daf`ullaahin naasa ba`dahum biba`dil lafasadatil ardu wa laakinnal laaha zoo fadlin `alal`aalameen
ترجمہ (جالندھری)
تو طالوت کی فوج نے خدا کے حکم سے ان کو ہزیمت دی۔ اور داؤد نے جالوت کو قتل کر ڈالا۔ اور خدا نے اس کو بادشاہی اور دانائی بخشی اور جو کچھ چاہا سکھایا۔ اور خدا لوگوں کو ایک دوسرے (پر چڑھائی اور حملہ کرنے) سے ہٹاتا نہ رہتا تو ملک تباہ ہوجاتا لیکن خدا اہل عالم پر بڑا مہربان ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَهَزَمُوهُم بِإِذْنِ اللّهِ﴾ وكانَ من خبرِهم أنهم لمَّا برَزُوا للقتال، طلبَ طالوتُ داودَ، وأمرهُ بمبارزةِ جالوتَ ﴿وَقَتَلَ دَاوُودُ جَالُوتَ وَآتَاهُ اللّهُ الْمُلْكَ وَالْحِكْمَةَ﴾ يعني: النبوَّةَ، ولم تجتمع السَّلطَنةُ والنبوةُ لأحدٍ قبلَ داودَ، بل كان المُلْكُ في سِبْط، والنبوةُ في سِبْط ﴿وَعَلَّمَهُ مِمَّا يَشَاء﴾ من صنعةِ الدُّروع، فكان يصنعُها ويبيعُها، ولا يأكلُ إلا مِنْ عملِ يده ﴿وَلَوْلاَ دَفْعُ اللّهِ﴾ أصلُ الدَّفعِ: صَرْفُ الشيء، والمعنى: لولا أن يصرِفَ اللهُ ﴿النَّاسَ بَعْضَهُمْ﴾ أي: المفسدينَ ﴿بِبَعْضٍ﴾ بالمؤمنين ﴿لَّفَسَدَتِ الأَرْضُ﴾ بقتلِ المسلمين، وظهورِ الفَسادِ ﴿وَلَـكِنَّ اللّهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْعَالَمِين﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
چنانچہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے انہوں نے جالوتیوں کو شکست دے دی اور (حضرت) داؤد (علیہ السلام) کے ہاتھوں جالوت قتل ہوا۱ اور اللہ تعالیٰ نے داؤد (علیہ السلام) کو مملکت وحکمت<br>۲ اور جتنا کچھ چاہا علم بھی عطا فرمایا۔ اگر اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کو بعض سے دفع نہ کرتا تو زمین میں فساد پھیل جاتا، لیکن اللہ تعالیٰ دنیا والوں پر بڑا فضل وکرم کرنے واﻻ ہے۔<br>۳
حواشی
(1) حضرت داود (عليه السلام) بھی، جو ابھی پیغمبر تھے نہ بادشاہ، اس لشکر طالوت میں ایک سپاہی کے طور پر شامل تھے۔ ان کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ نے جالوت کا خاتمہ کیا اور ان تھوڑے سے اہل ایمان کے ذریعے سے ایک بڑی قوم کو شکست فاش دلوائی۔(2) اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے حضرت داود (عليه السلام) کو بادشاہت بھی عطا فرمائی اور نبوت بھی۔ حکمت سے بعض نے نبوت، بعض نے صنعت آہن گری اور بعض نے ان امور کی سمجھ مراد لی ہے، جو اس موقع جنگ پر اللہ تعالیٰ کی مشیت وارادے سے فیصلہ کن ثابت ہوئے۔
(3) اس میں اللہ کی ایک سنت الٰہی کا بیان ہے کہ وہ انسانوں کے ہی ایک گروہ کے ذریعے سے، دوسرے انسانی گروہ کے ظلم اور اقتدار کا خاتمہ فرماتا رہتا ہے۔ اگر وہ ایسا نہ کرتا اور کسی ایک ہی گروہ کو ہمیشہ قوت واختیار سے بہرہ ور کئے رکھتا تو یہ زمین ظلم وفساد سے بھر جاتی۔ اس لئے یہ قانون الٰہی اہل دنیا کے لئے فضل الٰہی کا خاص مظہر ہے۔ اس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے سورۂ حج کی آیت 38 اور 40 میں بھی فرمایا ہے۔