قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۲۸ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 28 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَكُنتُمْ أَمْوَٰتًا فَأَحْيَٰكُمْ ۖ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ٢٨

Kaifa takfuroona billaahi wa kuntum amwaatan fa ahyaakum summa yumeetukum summa yuhyeekum summaa ilaihi turja`oon

ترجمہ (جالندھری)

(کافرو!) تم خدا سے کیوں کر منکر ہو سکتے ہو جس حال میں کہ تم بےجان تھے تو اس نے تم کو جان بخشی پھر وہی تم کو مارتا ہے پھر وہی تم کو زندہ کرے گا پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّهِ﴾ بعدَ نصبِ الدَّلائل ووضوحِ البراهين.
ثم ذكرَ الدلائلَ فقالَ: ﴿وَكُنتُمْ أَمْوَاتاً﴾ نُطَفًا في أصلابِ آبائِكم ﴿فَأَحْيَاكُمْ﴾ في الأرحام والدنيا ﴿ثُمَّ يُمِيتُكُمْ﴾ عند انقضاءِ آجالِكم ﴿ثُمَّ يُحْيِيكُمْ﴾ بالبعثِ ﴿ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُون﴾ تُرَدُّون في الآخرةِ، فَيَجزيَكم بأعمالِكم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

تم اللہ کے ساتھ کیسے کفر کرتے ہو؟ حاﻻنکہ تم مرده تھے اس نے تمہیں زنده کیا، پھر تمہیں مار ڈالے گا، پھر زنده کرے گا۱ ، پھر اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

حواشی

  1. (1) آیت میں دو موتوں اور دو زندگیوں کا تذکرہ ہے۔
    پہلی موت سے مراد عدم (نیست یعنی نہ ہونا) ہے اور پہلی زندگی ماں کے پیٹ سے نکل کر موت سے ہمکنار ہونے تک ہے۔
    پھر موت آجائے گی اور پھر آخرت کی زندگی دوسری زندگی ہوگی، جس کا انکار کفار اور منکرین قیامت کرتے ہیں۔
    شوکانی نے بعض علماء کی رائے ذکر کی ہے کہ قبر کی زندگی (كَمَا هِيَ) دنیوی زندگی میں ہی شامل ہوگی (فتح القدیر) صحیح یہ ہے کہ برزخ کی زندگی، حیات آخرت کا پیش خیمہ اور اس کا سرنامہ ہے، اس لئے اس کا تعلق آخرت کی زندگی سے ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ