Aamanar-Rasoolu bimaaa unzila ilaihi mir-Rabbihee walmu`minoon; kullun aamana billaahi wa Malaaa`ikathihee wa Kutubhihee wa Rusulih laa nufarriqu baina ahadim-mir-Rusulihee wa qaaloo sami`naa wa ata`naa ghufraanaka Rabbanaa wa ilaikal-maseer
ترجمہ (جالندھری)
رسول (خدا) اس کتاب پر جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور مومن بھی۔ سب خدا پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں (اورکہتے ہیں کہ) ہم اس کے پیغمبروں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور وہ (خدا سے) عرض کرتے ہیں کہ ہم نے (تیرا حکم) سنا اور قبول کیا۔ اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿آمَنَ﴾ صدَّقَ ﴿الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ﴾ فهو جازمٌ في أمرِه غيرُ شاكٍّ فيه ﴿وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ﴾ أي: كلُّ واحدٍ منهم ﴿آمَنَ بِاللّهِ﴾ ولذلكَ وَحَّدَ الفعلَ ﴿وَمَلاَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ﴾ أي: بما جاءَتْ به عن الله، فالرسولُ والمؤمنونَ يقولون: ﴿لاَ نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِهِ﴾ ولا نفعَلُ كاليهودِ والنصارى؛ فنُؤمنُ ببعضٍ ونكفرُ ببعضٍ ﴿وَقَالُواْ سَمِعْنَا﴾ أَجَبْنا ﴿وَأَطَعْنَا﴾ دَخَلْنَا في الطاعة، وهذا تمامُ المدحِ لهم؛ حيث ضَمُّوا إلى الاعتقاد بالجَنان النُّطْقَ باللسان ﴿غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِير﴾ المرجعُ بعد الموتِ، وهي عبارةٌ عامةٌ شاملَةٌ لمآلِ العبدِ في كلِّ أمرٍ وكلِّ نازلةٍ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
رسول ایمان ﻻیا اس چیز پر جو اس کی طرف اللہ تعالیٰ کی جانب سے اتری اور مومن بھی ایمان ﻻئے، یہ سب اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان ﻻئے، اس کے رسولوں میں سے کسی میں ہم تفریق نہیں کرتے، انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی، ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اے ہمارے رب! اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے،
حواشی
- اس آیت میں پھر ان ایمانیات کا ذکر ہے جن پر ا ہل ایمان کو ایمان رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس سے اگلی آیت «لا يُكَلِّفُ اللَّهُ» میں اللہ تعالیٰ کی رحمت وشفقت اور اس کے فضل وکرم کا تذکرہ ہے کہ اس نے انسانوں کو کسی ایسی بات کا مکلف نہیں کیا ہے جو ان کی طاقت سے بالا ہو۔
ان دونوں آیات کی احادیث میں بڑی فضیلت آئی ہے۔
نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: «جو شخص سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں رات کو پڑھ لیتا ہے تو یہ اس کو کافی ہوجاتی ہیں»۔
(صحیح بخاری۔
ابن کثیر) یعنی اس عمل کی بدولت اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرماتا ہے۔
دوسری حدیث میں ہے۔
نبی (صلى الله عليه وسلم) کو معراج کی رات جو تین چیزیں ملیں، ان میں سے ایک سورۂ بقرہ کی یہ آخری دو آیات بھی ہیں۔
(صحیح مسلم، باب فی ذکر سدرۃ المنتہی) کئی روایت میں یہ بھی وارد ہے کہ اس سورہ کی آخری آیات آپ (صلى الله عليه وسلم) کو ایک خزانے سے عطا کی گئیں جو عرش الٰہی کے نیچے ہے۔
اور یہ آیات آپ کے سوا کسی اور نبی کو نہیں دی گئیں (أحمد، نسائي ، طبراني، بيهقي، حاكم دارمي وغيره-در منثور) حضرت معاذ (رضي الله عنه) اس سورت کے خاتمے پر آمین کہا کرتے تھے۔
(ابن کثیر)