Wa iz qaala rabbuka lil malaaa`ikati innee jaa`ilun fil ardi khaleefatan qaalooo ataj`alu feehaa mai yufsidu feehaa wa yasfikud dimaaa`a wa nahnu nusabbihu bihamdika wa nuqaddisu laka qaala inneee a`lamu maa laa ta`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
اور (وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں (اپنا) نائب بنانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا۔ کیا تُو اس میں ایسے شخص کو نائب بنانا چاہتا ہے جو خرابیاں کرے اور کشت وخون کرتا پھرے اور ہم تیری تعریف کے ساتھ تسبیح وتقدیس کرتے رہتے ہیں۔ (خدا نے) فرمایا میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ﴾ أي: واذكرْ إذْ قالَ ربُّك ﴿لِلْمَلاَئِكَةِ﴾ جمعُ مَلَكَ: ﴿إِنِّي جَاعِلٌ﴾ أي: مُصَيِّرٌ ﴿فِي الأَرْضِ خَلِيفَةً﴾ والمرادُ بالخليفة هاهنا: آدم عليه السلام ؛ لأنه خليفةُ الله في الحُكْم بينَ عبادِه بالحقِّ ﴿قَالُواْ أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا﴾ بالمعاصي، والمراد: ذريَّتُه ﴿وَيَسْفِكُ﴾ أي: ويَصُبُّ ﴿الدِّمَاء﴾ بغيرِ حقٍّ ﴿وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ﴾ نقول: سبحانَ اللهِ وبحمدهِ ﴿وَنُقَدِّسُ لَكَ﴾ أي: نُثْني عليك.
والتقديسُ: التَّطهير عمَّا لا يليقُ بجلالِ الله ﴿قَالَ﴾ الله تعالى: ﴿إِنِّي أَعْلَمُ مَا لاَ تَعْلَمُون﴾ من المصلحةِ فيه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جب تیرے رب نے فرشتوں۱ سے کہا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے واﻻ ہوں، تو انہوں<br>۲ نے کہا ایسے شخص کو کیوں پیدا کرتا ہے جو زمین میں فساد کرے اور خون بہائے؟ اور ہم تیری تسبیح، حمد اور پاکیزگی بیان کرنے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔<br>۳
حواشی
(1) مَلائِكَةٌ (فرشتے) اللہ کی نوری مخلوق ہیں، جن کا مسکن آسمان ہے، جو اوامرالٰہی کے بجالانے اور اس کی تحمید وتقدیس میں مصروف رہتے ہیں اور اس کے کسی حکم سے سرتابی نہیں کرتے۔(2) خَلِيفَةٌ سے مراد ایسی قوم ہے جو ایک دوسرے کے بعد آئے گی اور یہ کہنا کہ انسان اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کا خلیفہ اور نائب ہے غلط ہے۔
(3) فرشتوں کا یہ کہنا حسد یا اعتراض کے طور پر نہیں تھا، بلکہ اس کی حقیقت اور حکمت معلوم کرنے کی غرض سے تھا کہ اے رب اس مخلوق کے پیدا کرنے میں کیا حکمت ہے، جب کہ ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوں گے جو فساد پھیلائیں گے اور خون ریزی کریں گے؟ اگر مقصود یہ ہے کہ تیری عبادت ہو تو اس کام کے لئے ہم تو موجود ہیں، ہم سے وہ خطرات بھی نہیں جو نئی مخلوق سے متوقع ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”میں وہ مصلحت راجحہ جانتا ہوں جس کی بنا پر ان ذکر کردہ مفاسد کے باوجود میں اسے پیدا کر رہا ہوں، جو تم نہیں جانتے۔“ کیوں کہ ان میں انبیا، شہدا، وصالحین اور زہاد بھی ہوں گے۔ (ابن کثیر) ذریت آدم کی بابت فرشتوں کو کیسے علم ہوا کہ وہ فساد برپا کرے گی؟ اس کا اندازہ انہوں نے انسانی مخلوق سے پہلے کی مخلوق کے اعمال یا کسی اور طریقے سے کرلیا ہوگا۔ بعض نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی بتلا دیا تھا کہ وہ ایسے ایسے کام بھی کرے گی۔ یوں وہ کلام میں حذف مانتے ہیں کہ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الأَرْضِ خَلِيفَةً يَفْعَلُ كَذَا وَكَذَا (فتح القدیر)