قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۴۰ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 40 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يَٰبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ اذْكُرُوا۟ نِعْمَتِىَ الَّتِىٓ أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُوا۟ بِعَهْدِىٓ أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّٰىَ فَارْهَبُونِ ٤٠

Yaa Baneee Israaa`eelaz kuroo ni`matiyal lateee an`amtu `alaikum wa awfoo bi`Ahdeee oofi bi ahdikum wa iyyaaya farhaboon

ترجمہ (جالندھری)

اے یعقوب کی اولاد! میرے وہ احسان یاد کرو جو میں نے تم پر کئے تھے اور اس اقرار کو پورا کرو جو تم نے مجھ سے کیا تھا۔ میں اس اقرار کو پورا کروں گا جو میں نے تم سے کیا تھا اور مجھی سے ڈرتے رہو

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يَابَنِي إِسْرَائِيلَ﴾ يا أولادَ يعقوبَ! ﴿اذْكُرُواْ﴾ احفَظُوا.
والذِّكرُ يكونُ بالقلب، ويكونُ باللسان ﴿نِعْمَتِيَ﴾ أي: نِعَميَ ﴿الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ﴾ أي: على أجدادِكم وأسلافِكم، وهي النِّعمُ التي خُصَّت بها بنو إسرائيل؛ من فَلْقِ البحرِ، وغيرِه ﴿وَأَوْفُواْ بِعَهْدِي﴾ بامتثالِ أمري، ومنه ما عَهِدْتُ إليكم من الإيمان بمحمدٍ صلى الله عليه وسلم ﴿أُوفِ بِعَهْدِكُمْ﴾ بالقَبول والثَّواب ﴿وَإِيَّايَ فَارْهَبُون﴾ أي: فخافونِ في نَقْضِ العَهْد.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اے بنی اسرائیل!۱ میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میرے عہد کو پورا کرو میں تمہارے عہد کو پورا کروں گا اور مجھ ہی سے ڈرو۔

حواشی

  1. (1) إِسْرَائِيلُ (بمعنی عبداللہ) حضرت یعقوب (عليه السلام) کا لقب تھا۔
    یہود کو بنواسرائیل کہا جاتا ہے یعنی یعقوب (عليه السلام) کی اولاد۔
    کیونکہ حضرت یعقوب (عليه السلام) کے بارہ بیٹے تھے، جن سے یہود کے بارہ قبیلے بنے اور ان میں بکثرت انبیا ورسل ہوئے۔
    یہود کو عرب میں اس کی گزشتہ تاریخ اور علم و مذہب سے وابستگی کی وجہ سے ایک خاص مقام حاصل تھا۔
    اس لئے انہیں گزشتہ انعامات الٰہی یاد کرا کے کہا جارہا ہے کہ تم میرا وہ عہد پورا کرو جو تم سے نبی آخرالزمان کی نبوت اور ان پر ایمان لانے کی بابت لیا گیا تھا۔
    اگر تم اس عہد کو پورا کروگے تو میں بھی اپنا عہد پورا کروں گا کہ تم سے وہ بوجھ اتاردیئے جائیں گے جو تمہاری غلطیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے بطور سزا تم پر لاد دیئے گئے تھے اور تمہیں دوبارہ عروج عطا کیا جائے گا۔
    اور مجھ سے ڈرو کہ میں تمہیں مسلسل اس ذلت وادبار میں مبتلا رکھ سکتا ہوں جس میں تم بھی مبتلا ہو اور تمہارے آبا واجداد بھی مبتلا رہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ