Qaala innahoo yaqoolu innahaa baqaratul laa zaloolun tuseerul arda wa laa tasqil harsa musallamatullaa shiyata feehaa; qaalul `aana jita bilhaqq; fazabahoohaa wa maa kaado yaf`aloon
ترجمہ (جالندھری)
موسیٰ نے کہا کہ خدا فرماتا ہے کہ وہ بیل کام میں لگا ہوا نہ ہو، نہ تو زمین جوتتا ہو اور نہ کھیتی کو پانی دیتا ہو۔ اس میں کسی طرح کا داغ نہ ہو۔ کہنے لگے، اب تم نے سب باتیں درست بتا دیں۔ غرض (بڑی مشکل سے) انہوں نے اس بیل کو ذبح کیا، اور وہ ایسا کرنے والے تھے نہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لاَّ ذَلُولٌ﴾ لم يُذلِّلها العملُ، ولا ﴿تُثِيرُ الأَرْضَ﴾ يعني: ولم تُذلِّلها إثارةُ الأرض بأقدامِها للزراعة ﴿وَلاَ تَسْقِي الْحَرْثَ﴾ أي ليستْ ساقيةً ﴿مُسَلَّمَةٌ﴾ بَرِيَّةٌ من العيوب ﴿لاَّ شِيَةَ فِيهَا﴾ لا لُمعَةَ فيها تُخالفُ لونَها ﴿قَالُواْ الآنَ جِئْتَ بِالْحَقِّ﴾ أي: بالبيان التامِّ الشافي الذي لا إشكالَ فيه ﴿فَذَبَحُوهَا وَمَا كَادُواْ يَفْعَلُون﴾ لغلاء ثمنِها، واضطرابهم فيها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
آپ نے فرمایا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ وه گائے کام کرنے والی زمین میں ہل جوتنے والی اور کھیتوں کو پانی پلانے والی نہیں، وه تندرست اور بےداغ ہے۔ انہوں نے کہا، اب آپ نے حق واضح کردیا گو وه حکم برداری کے قریب نہ تھے، لیکن اسے مانا اور وه گائے ذبح کردی۔۱
حواشی
(1) انہیں حکم تو یہ دیا گیا تھا کہ ایک گائے ذبح کرو۔
وہ کوئی سی بھی ایک گائے ذبح کردیتے تو حکم الٰہی پر عمل ہوجاتا، لیکن انہوں نے حکم الہیٰ پر سیدھے طریقے سے عمل کرنےکی بجائے، مین میخ نکالنا اور طرح طرح کے سوالات کرنے شروع کردیئے، جس پر اللہ تعالیٰ بھی ان پر سختی کرتا چلا گیا۔
اسی لئے دین میں تعمق اور سختی اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے۔