قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ البقرہ

سورۃ البقرہ آیت ۹۶ کی تفسیر

Surah Baqarah Ayat 96 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَتَجِدَنَّهُمْ أَحْرَصَ النَّاسِ عَلَىٰ حَيَوٰةٍ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا۟ ۚ يَوَدُّ أَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ أَلْفَ سَنَةٍ وَمَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهِۦ مِنَ الْعَذَابِ أَن يُعَمَّرَ ۗ وَاللَّهُ بَصِيرٌۢ بِمَا يَعْمَلُونَ ٩٦

Wa latajidannahum ahrasannaasi `alaa hayaatinw wa minal lazeena ashrakoo; yawaddu ahaduhum law yu`ammaru alfa sanatinw wa maa huwa bi muzahzihihee minal `azaabi ai yu`ammar; wallaahu baseerum bimaa ya`maloon

ترجمہ (جالندھری)

بلکہ ان کو تم اور لوگوں سے زندگی کے کہیں حریص دیکھو گے، یہاں تک کہ مشرکوں سے بھی۔ ان میں سے ہر ایک یہی خواہش کرتا ہے کہ کاش وہ ہزار برس جیتا رہے، مگر اتنی لمبی عمر اس کو مل بھی جائے تو اسے عذاب سے تو نہیں چھڑا سکتی۔ اور جو کام یہ کرتے ہیں، خدا ان کو دیکھ رہا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلَتَجِدَنَّهُمْ﴾ يعني: اليهودَ ﴿أَحْرَصَ النَّاسِ عَلَى حَيَاةٍ﴾ متطاوِلةٍ، وهي حياتُهم التي هم فيها ﴿وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُواْ﴾ أي: وأحرَصَ من الذين أشركوا، والمرادُ بالذين أشركوا: المجوسُ، سُمُّوا مشركين؛ لأنهم يقولون بالنُّور والظُّلْمة ﴿يَوَدُّ﴾ يتمنَّى ﴿أَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ﴾ يعني: يعيشُ ﴿أَلْفَ سَنَةٍ﴾ وهي تحيَّةُ المجوس فيما بينهم: عشْ ألفَ سنةٍ، يقول الله تعالى: اليهودُ أحرصُ على الحياة منَ المجوسِ الذين يقولونَ ذلك ﴿وَمَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهِ﴾ بمُباعِدِه ﴿مِنَ الْعَذَابِ﴾ من النار ﴿أَن يُعَمَّرَ﴾ أي: طولُ عمرِه لا يُنقذُه من العذابِ ﴿وَاللّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُون﴾ فيُجازيهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

بلکہ سب سے زیاده دنیا کی زندگی کا حریص اے نبی! آپ انہیں کو پائیں گے۔ یہ حرص زندگی میں مشرکوں سے بھی زیاده ہیں۱ ان میں سے تو ہر شخص ایک ایک ہزار سال کی عمر چاہتا ہے، گویا یہ عمر دیا جانا بھی انہیں عذاب سے نہیں چھڑا سکتا، اللہ تعالیٰ ان کے کاموں کو بخوبی دیکھ رہا ہے

حواشی

  1. (1) موت کی آرزو تو کجا، یہ تو دنیوی زندگی کے تمام لوگوں حتیٰ کہ مشرکین سے بھی زیادہ حریص ہیں، لیکن عمر کی یہ درازی انہیں عذاب الٰہی سے بچا نہیں سکے گی۔
    ان آیات سے معلوم ہوا کہ یہودی اپنے ان دعوؤں میں یکسر جھوٹے تھے کہ وہ اللہ کے محبوب اور چہیتے ہیں، یا جنت کے مستحق صرف وہی ہیں اور دوسرے جہنمی، کیوں کہ فی الواقع اگر ایسا ہوتا، یا کم از کم انہیں اپنے دعوؤں کی صداقت پر پورا یقین ہوتا، تو یقیناً وہ مباہلہ کرنے پر آمادہ ہوجاتے، تاکہ ان کی سچائی واضح اور مسلمانوں کی غلطی آشکارا ہوجاتی۔
    مباہلے سے پہلے یہودیوں کا اعراض اور گریز اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ گو وہ زبان سے اپنے بارے میں خوش کن باتیں کرلیتے تھے، لیکن ان کے دل اصل حقیقت سے آگاہ تھے اور جانتے تھے کہ اللہ کی بارگاہ میں جانے کے بعد ان کا حشر وہی ہوگا جو اللہ نے اپنے نافرمانوں کے لئے طے کر رکھا ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ