Qul lilmukhallafeena minal A`raabi satud`awna ilaa qawmin ulee baasin shadeedin tuqaati loonahum aw yuslimoona fa in tutee`oo yu`tikumul laahu ajran hasananw wa in tatawallaw kamaa tawallaitum min qablu yu`azzibkum `azaaban aleemaa
ترجمہ (جالندھری)
جو گنوار پیچھے رہ گئے تھے ان سے کہہ دو کہ تم ایک سخت جنگجو قوم کے (ساتھ لڑائی کے) لئے بلائے جاؤ گے ان سے تم (یا تو) جنگ کرتے رہو گے یا وہ اسلام لے آئیں گے۔ اگر تم حکم مانو گے تو خدا تم کو اچھا بدلہ دے گا۔ اور اگر منہ پھیر لو گے جیسے پہلی دفعہ پھیرا تھا تو وہ تم کو بری تکلیف کی سزا دے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قُل لِّلْمُخَلَّفِينَ مِنَ الأَعْرَابِ﴾ عن الحُديبية، أي: قل لهم: إن كنتُم تريدون الغزوَ ﴿سَتُدْعَوْنَ إِلَى قَوْمٍ أُوْلِي بَأْسٍ شَدِيدٍ﴾ أي: أصحاب قوةٍ شديدةٍ في الحرب من المرتدّين الذين لا تُقبَلُ منهم الجزية ﴿تُقَاتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ﴾ أي: يكون أحدُ الأمرين لا غير، إمّا السيف وإمّا الإسلام، وأمّا مَنْ عدا المرتدّين فتُقبَلُ منهم الجزية.
﴿فَإِنْ تُطِيعُوا يُؤْتِكُمُ اللَّهُ أَجْرًا حَسَنًا﴾ هو الغنيمةُ في الدنيا، والجنةُ في الآخرةِ ﴿وَإِن تَتَوَلَّوْا﴾ تُعرِضوا ﴿كَمَا تَوَلَّيْتُم مِّن قَبْلُ﴾ عامَ الحديبية ﴿يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا﴾ وهو النار.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
آپ پیچھے چھوڑے ہوئے بدویوں سے کہہ دو کہ عنقریب تم ایک سخت جنگجو قوم کی طرف بلائے جاؤ گے کہ تم ان سے لڑوگے یا وه مسلمان ہوجائیں گے۱ پس اگر تم اطاعت کرو<br>۲ گے تو اللہ تمہیں بہت بہتر بدلہ دے گا<br>۳ اور اگر تم نے منھ پھیر لیا جیسا کہ اس سے پہلے تم منھ پھیر چکے ہو تو وه تمہیں دردناک عذاب دے گا.<br>۴
حواشی
(1) اس جنگ جو قوم کی تعیین میں اختلاف ہے، بعض مفسرین اس سےعرب کے ہی بعض قبائل مراد لیتے ہیں، مثلاً ہوازن یا ثقیف، جن سے حنین کےمقام پر مسلمانوں کی جنگ ہوئی۔ یا مسیلمہ الکذاب کی قوم بنو حنیفہ۔ اور بعض نے فارس اور روم کے مجوسی وعیسائی مراد لیے ہیں۔ ان پیچھے رہ جانے والے بدویوں سے کہا جار ہا ہے کہ عنقریب ایک جنگجو قوم سے مقابلے کے لئے تمہیں بلایا جائے گا۔ اگر وہ مسلمان نہ ہوئے تو تمہاری اور ان کی جنگ ہوگی۔(2) یعنی خلوص دل سے مسلمانوں کے ساتھ مل کر لڑو گے۔
(3) دنیا میں غنیمت اور آخرت میں پچھلے گناہوں کی مغفرت اور جنت۔
(4) یعنی جس طرح حدیبیہ کے موقعے پر تم نےمسلمانوں کے ساتھ مکہ جانے سے گریز کیا تھا، اسی طرح اب بھی تم جہاد سے بھاگو گے، تو پھر اللہ کا درد ناک عذاب تمہارے لئےتیار ہے۔