Humul lazeena kafaroo wa saddookum `anil-Masjidil-Haraami walhadya ma`koofan any yablugha mahillah; wa law laa rijaalum mu`minoona wa nisaaa`um mu`minaatul lam ta`lamoohum an tata`oohum fatuseebakum minhum ma`arratum bighairi `ilmin liyud khilal laahu fee rahmatihee many yashaaa`; law tazayyaloo la`azzabnal lazeena kafaroo minhum `azaaban aleema
ترجمہ (جالندھری)
یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے روک دیا اور قربانیوں کو بھی کہ اپنی جگہ پہنچنے سے رکی رہیں۔ اور اگر ایسے مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں نہ ہوتیں جن کو تم جانتے نہ تھے کہ اگر تم ان کو پامال کر دیتے تو تم کو ان کی طرف سے بےخبری میں نقصان پہنچ جاتا۔ (تو بھی تمہارے ہاتھ سے فتح ہوجاتی مگر تاخیر) اس لئے (ہوئی) کہ خدا اپنی رحمت میں جس کو چاہے داخل کرلے۔ اور اگر دونوں فریق الگ الگ ہوجاتے تو جو ان میں کافر تھے ان ہم دکھ دینے والا عذاب دیتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿هُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ يعني: كفارَ مكةَ ﴿وَصَدُّوكُمْ﴾ منعوكم ﴿عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ عن دخولهِ والوصولِ إليه ﴿وَالْهَدْيَ﴾ أي: وصدُّوا الهديَ، وكان سبعين بدنةً ﴿مَعْكُوفًا﴾ محبوسًا ﴿أَنْ يَبْلُغَ مَحِلَّهُ﴾ مكانَه الذي يُنحر فيه عادةً، وهو الحرمُ، ﴿وَلَوْلاَ رِجَالٌ مُّؤْمِنُونَ وَنِسَاء مُّؤْمِنَاتٌ﴾ يعني: المُستضعَفين بمكةَ ﴿لَّمْ تَعْلَمُوهُمْ﴾ لم تعرِفوهم؛ لاختلاطهم بالمشركين ﴿أَن تَطَؤُوهُمْ﴾ بالقتلِ ﴿فَتُصِيبَكُم مِّنْهُم﴾ من جهتهم ﴿مَّعَرَّةٌ﴾ مشقَّةٌ وإثمٌ ﴿بِغَيْرِ عِلْمٍ﴾ أي: تطؤوهم غيرَ عالمين بهم لَأَذنَ لكم في فتحِ مكة ﴿لِيُدْخِلَ اللَّهُ فِي رَحْمَتِهِ﴾ في دينِ الإسلامِ ﴿مَنْ يَشَاء﴾ فيمنَّ عليهم بالإيمانِ بعدَ الكفر، وبالهدى بعدَ الضلالِ، فيمنَعَكم من قتالهم لهذا السببِ ﴿لَوْ تَزَيَّلُوا﴾ أي: تميَّزوا؛ يعني: المؤمنينَ من الكفارِ ﴿لَعَذَّبْنَا الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ﴾ بدخولكم مكةَ ﴿عَذَابًا أَلِيمًا﴾ بالسَّبي والقتلِ بأيديكم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہی وه لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے روکا اور قربانی کے لئے موقوف جانور کو اس کی قربان گاه میں پہنچنے سے (روکا)۱ ، اور اگر ایسے (بہت سے) مسلمان مرد اور (بہت سی) مسلمان عورتیں نہ ہوتیں جن کی تم کو خبر نہ تھ
۲ یعنی ان کے پس جانے کا احتمال نہ ہوتا جس پر ان کی وجہ سے تم کو بھی بے خبری میں ضرر پہنچتا
۳، (تو تمہیں لڑنے کی اجازت دے دی جاتی
۴ لیکن ایسا نہیں کیا گیا
۵) تاکہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت میں جس کو چاہے داخل کرے اور اگر یہ الگ الگ ہوتے تو ان میں جو کافر تھے ہم ان کو درد ناک سزا دیتے.
۶
حواشی
(1) هَدْيٌ اس جانور کو کہا جاتا ہے جو حاجی یا معتمر (عمرہ کرنے والے) اپنے ساتھ مکے لے جاتا تھا۔ یا وہیں سے خرید کر ذبح کرتا تھا مَحِلٌّ (حلال ہونے کی جگہ) سے مراد وہ قربان گاہ ہے جہاں ان کو لے جا کر ذبح کیا جاتا ہے جاہلیت کے زمانے میں۔ یہ مقام معتمر کے لئےمروہ پہاڑی کے پاس اور حاجیوں کے لئے منیٰ تھا۔ اور اسلام میں ذبح کرنےکی جگہ مکہ منیٰ اور پورے حدود حرم ہیں۔ مَعْكُوفًا، حال ہے۔ یعنی یہ جانور اس انتظار میں رکے ہوئے تھے کہ مکے میں داخل ہوں تاکہ انہیں قربان کیا جائے۔ مطلب یہ ہے کہ ان کافروں نے ہی تمہیں بھی مسجد حرام سے روکا اور تمہارے ساتھ جو جانور تھے، انہیں بھی اپنی قربان گاہ تک نہیں پہنچنے دیا۔(2) یعنی مکے میں اپنا ایمان چھپائےرہ رہے تھے۔
(3) کفار کے ساتھ لڑائی کی صورت میں ممکن تھاکہ یہ بھی مارےجاتے اور تمہیں ضرر پہنچتا مَعَرَّةٌ کے اصل معنی عیب کےہیں۔ یہاں مراد کفارہ اور وہ برائی اور شرمندگی ہے جو کافروں کی طرف سے تمہیں اٹھانی پڑتی۔ یعنی ایک تو قتل خطاکی دیت دینی پڑتی اور دوسرے، کفار کا یہ طعنہ سہنا پڑتا کہ یہ اپنے مسلمان ساتھیوں کو بھی مار ڈالتے ہیں۔
(4) یہ لَوْلا کا محذوف جواب ہے۔ یعنی اگر یہ بات نہ ہوتی تو تمہیں مکے میں داخل ہونے کی اور قریش مکہ سے لڑنے کی اجازت دے دی جاتی۔
(5) بلکہ اہل مکہ کو مہلت دے دی گئی تاکہ جس کو اللہ چاہے قبول اسلام کی توفیق دے دے۔
(6) تَزَيَّلُوا بمعنی تَمَيَّزُوا ہے مطلب یہ ہے کہ مکےمیں اباد مسلمان، اگر کافروں سے الگ رہائش پذیر ہوتے، تو ہم تمہیں اہل مکہ سے لڑنے کی اجازت دے دیتے اور تمہارے ہاتھوں ان کو قتل کرواتے اور اس طرح انہیں دردناک سزا دیتے۔ عذاب الیم سے مراد یہاں قتل، قیدی بنانا اور قہر وغلبہ ہے۔