قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الفتح

سورۃ الفتح آیت ۲۹ کی تفسیر

Surah Fath Ayat 29 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُۥٓ أَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيْنَهُمْ ۖ تَرَىٰهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَٰنًا ۖ سِيمَاهُمْ فِى وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ۚ ذَٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِى التَّوْرَىٰةِ ۚ وَمَثَلُهُمْ فِى الْإِنجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْـَٔهُۥ فَـَٔازَرَهُۥ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَىٰ عَلَىٰ سُوقِهِۦ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ ۗ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ الصَّٰلِحَٰتِ مِنْهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًۢا ٢٩

Muhammadur Rasoolul laah; wallazeena ma`ahooo ashiddaaa`u `alal kuffaaari ruhamaaa`u bainahum taraahum rukka`an sujjadany yabtaghoona fadlam minal laahi wa ridwaanan seemaahum fee wujoohihim min asaris sujood; zaalika masaluhum fit tawraah; wa masaluhum fil Injeeli kazar`in akhraja shat `ahoo fa `aazarahoo fastaghlaza fastawaa `alaa sooqihee yu`jibuz zurraa`a liyagheeza bihimul kuffaar; wa`adal laahul lazeena aamanoo wa `amilus saalihaati minhum maghfiratanw wa ajran `azeemaa

ترجمہ (جالندھری)

محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ﴾ شهدَ له بالرسالةِ ﴿وَالَّذِينَ مَعَهُ﴾ من المؤمنين ﴿أَشِدَّاء عَلَى الْكُفَّارِ﴾ غلاظ عليهم كالأسد في فريسته، وهي صفةُ الصحابة خاصَّة، فلا يكونُ صلى الله عليه وسلم داخلًا مع الصحابة في الشدَّة، ﴿رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ﴾ متعاطفون كالوالدِ مع الولدِ ﴿تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا﴾ لأنهم مشغولون في الصلاةِ في أكثرِ أوقاتهم ﴿يَبْتَغُونَ﴾ يطلبون ﴿فَضْلاً مِّنَ اللَّهِ﴾ أن يُدخلَهم الجنةَ ﴿وَرِضْوَانًا﴾ أنْ يرضى عنهم ﴿سِيمَاهُمْ﴾ علاماتُهم ﴿فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ﴾ وهو نورٌ وبياضٌ يُعرفون به في الآخرةِ أنهم سجدوا في الدنيا ﴿ذَلِكَ﴾ الوصفُ المذكور ﴿مَثَلُهُمْ﴾ أي: صفةُ محمدٍ صلى الله عليه وسلم وأصحابه ﴿فِي التَّوْرَاة﴾ وعطفَ عليه ﴿وَمَثَلُهُمْ فِي الإِنجِيلِ﴾ أي: ذلك مثلُهم في الكتابين ﴿كَزَرْعٍ﴾ أي: هم كزرعٍ ﴿أَخْرَجَ شَطْأَهُ﴾ والشَّطْءُ: فروعُ الزرع، وهو ما خرجَ منه، وتفرَّع على شاطئيه؛ أي: جانبيه ﴿فَآزَرَهُ﴾ من المُؤازرة، وهي المعاونة ﴿فَاسْتَغْلَظَ﴾ غلظَ ذلك الزرعُ ﴿فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ﴾ أي: قوي واستقامَ على أصوله وسيقانِهِ ﴿يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ﴾ الذين زرعوه، وهذا مثلٌ ضربَه الله تعالى لبدءِ الإسلامِ وترقِّيه في الزيادة إلى أن قويَ واستحكَمَ؛ لأن النبي صلى الله عليه وسلم قام وحدَه، ثم قوَّاه الله تعالى بمَنْ آمن معه، يُوضح ذلك أنه علَّله بقوله: ﴿لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ﴾ أي: إنما كثَّرَهُم وقوَّاهم؛ ليكونوا غيظًا للكافرين ﴿وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُم مَّغْفِرَةً﴾ (مِنْ) لبيانِ الجنس، وليست للتبعيض؛ لأنه وعَدَ الجميعَ ﴿وَأَجْرًا عَظِيمًا﴾ الجنة.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ کافروں پر سخت ہیں آپس میں رحمدل ہیں، تو انہیں دیکھے گا کہ رکوع اور سجدے کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں ہیں، ان کا نشان ان کے چہروں پر سجدوں کے اﺛر سے ہے، ان کی یہی مثال تورات میں ہے اور ان کی مثال انجیل میں ہے۱ ، مثل اسی کھیتی کے جس نے اپنا انکھوا نکالا<br>۲ پھر اسے مضبوط کیا اور وه موٹا ہوگیا پھر اپنے تنے پر سیدھا کھڑا ہوگیا اور کسانوں کو خوش کرنے لگا<br>۳ تاکہ ان کی وجہ سے کافروں کو چڑائے<br>۴، ان ایمان والوں اور نیک اعمال والوں سے اللہ نے بخشش کا اور بہت بڑے ﺛواب کا وعده کیا ہے.<br>۵

حواشی

(1) انجیل پر وقف کی صورت میں یہ معنی ہوں گے کہ ان کی یہ خوبیاں جو قرآن میں بیان ہوئی ہیں۔ ان کی یہی خوبیاں تورات وانجیل میں مذکور ہیں۔ اور آگے كَزَرْعٍ میں اس سےپہلے ھم محذوف ہوگا۔ اور بعض فِي التَّوْرَاةِ پر وقف کرتے ہیں یعنی ان کی مذکورہ صفت تورات میں ہے اور وَمَثَلُهُمْ فِي الإِنْجِيلِ کو كَزَرْعٍ کے ساتھ ملاتے ہیں۔ یعنی انجیل میں ان کی مثال، مانند اس کھیتی کے ہے۔ (فتح القدیر)۔
(2) شَطْأَهُ سے پودے کا وہ پہلا ظہور ہے جو دانہ پھاڑ کر اللہ کی قدرت سے باہر نکلتا ہے۔
(3) یہ صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کی مثال بیان فرمائی گئی ہے۔ ابتدا میں وہ قلیل تھے، پھر زیادہ اور مضبوط ہوگئے، جیسےکھیتی، ابتداء میں کمزور ہوتی ہے، پھر دن بدن قوی ہوتی جاتی ہے حتیٰ کہ مضبوط تنے پر وہ قائم ہو جاتی ہے۔
(4) یا کافر غلظ وغضب میں مبتلا ہوں۔ یعنی صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کا بڑھتا ہوا اثر ونفوذ اور ان کی روز افزوں قوت وطاقت، کافروں کے لئے غیظ وغضب کا باعث تھی، اس لئے کہ اس سے اسلام کا دائرہ پھیل رہا اور کفر کا دائرہ سمٹ رہا تھا۔ اس آیت سے استدلال کرتے ہوئے بعض ائمہ نے صحابہ کرام (رضي الله عنهم) سے بغض وعناد رکھنے والوں کو کافر قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں اس فرقہ ضالہ کے دیگر عقائد بھی ان کے کفر پر ہی ڈال ہیں۔
(5) اس پوری آیت کا ایک ایک جز صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کی عظمت وفضیلت، اخروی مغفرت اور اجر عظیم کو واضح کر رہا ہے، اس کے بعد بھی صحابہ (رضي الله عنهم) کے ایمان میں شک کرنے والا مسلمان ہونے کا دعویٰ کرے تو اسے کیوں کر دعوائے مسلمانی میں سچا سمجھا جا سکتا ہے؟
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ