لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِۦٓ ۚ إِنَّهُۥ غَفُورٌ شَكُورٌ ٣٠
Liyuwaffiyahum ujoorahum wa yazeedahum min fadlih; innahoo Ghafoorun Shakoor
ترجمہ (جالندھری)
کیونکہ خدا ان کو پورا پورا بدلہ دے گا اور اپنے فضل سے کچھ زیادہ بھی دے گا۔ وہ تو بخشنے والا (اور) قدردان ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لِيُوَفِّيَهُمْ﴾ بالإنفاقِ ﴿أُجُورَهُمْ﴾ أي: ثوابَ التلاوةِ وإقامةِ الصلاةِ وإنفاقِهم ﴿وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ﴾ سوى الثواب ما لم تَرَ عينٌ، ولم تسمعْ أُذنٌ ﴿إِنَّهُ غَفُورٌ﴾ لذنوبهم ﴿شَكُور﴾ مثيبٌ لأعمالهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تاکہ ان کو ان کی اجرتیں پوری دے اور ان کو اپنے فضل سے اور زیاده دے۱ بےشک وه بڑا بخشنے واﻻ قدردان ہے.<br>۲
حواشی
(1) لِيُوَفِّيَهُمْ، متعلق ہے۔ لَنْ تَبُورَ کے، یعنی یہ تجارت مندے سے اس لئے محفوظ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال صالحہ پر پورا اجر عطا فرمائے گا۔ یا پھر فعل محذوف کے متعلق ہے کہ وہ یہ نیک اعمال اس لئے کرتے ہیں یا اللہ نے انہیں ان کی طرف ہدایت کی تاکہ وہ ا نہیں اجر دے۔(2) یہ تَوْفِيَة اور زیادت کی علت ہے کہ وہ اپنےمومن بندوں کے گناہ معاف کرنے والا ہے بشرطیکہ خلوص دل سے وہ توبہ کریں، ان کے جذبۂ اطاعت وعمل صالح کا قدردان ہے، اس لئے وہ صرف اجر نہیں دے گا بلکہ اپنے فضل وکرم سے مزید بھی دےگا۔