Summa awrasnal Kitaaballazeenas tafainaa min `ibaadinaa faminhum zaalimul linafsihee wa minhum muqtasid, wa minhum saabiqum bilkhairaati bi iznil laah; zaalika huwal fadlul kabeer
ترجمہ (جالندھری)
پھر ہم نے ان لوگوں کو کتاب کا وارث ٹھیرایا جن کو اپنے بندوں میں سے برگزیدہ کیا۔ تو کچھ تو ان میں سے اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں۔ اور کچھ میانہ رو ہیں۔ اور کچھ خدا کے حکم سے نیکیوں میں آگے نکل جانے والے ہیں۔ یہی بڑا فضل ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ثُمَّ أَوْرَثْنَا﴾ أي: أعطينا ﴿الْكِتَابَ﴾ القرآنَ ﴿الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا﴾ هم أُمتُك يا محمّدُ ﴿فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ﴾ هو الذي رجحَتْ سيِّئاتُه ﴿وَمِنْهُم مُّقْتَصِدٌ﴾ هو الذي ساوتْ حسناتُه سيئاتِه ﴿وَمِنْهُمْ سَابِقٌ﴾ إلى الجنةِ ﴿بِالْخَيْرَاتِ﴾ بالأعمالِ الصالحة، وهو الذي رجحَتْ حسناتُه ﴿بِإِذْنِ اللَّهِ﴾ بتوفيقه ﴿ذَلِكَ﴾ أي: إيراثُهم الجنةَ ﴿هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِير﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر ہم نے ان لوگوں کو (اس) کتاب۱ کا وارث بنایا جن کو ہم نے اپنے بندوں میں سے پسند فرمایا۔ پھر بعضے تو ان میں اپنی جانوں پر ﻇلم کرنے والے ہیں<br>۲ اور بعضے ان میں متوسط درجے کے ہیں<br>۳ اور بعضے ان میں اللہ کی توفیق سے نیکیوں میں ترقی کئے چلے جاتے ہیں<br>۴۔ یہ بڑا فضل ہے.<br>۵
حواشی
(1) کتاب سے مراد قرآن اور چنے ہوئے بندوں سے مراد امت محمدیہ ہے۔ یعنی اس قرآن کا وارث ہم نے امت محمدیہ کو بنایا ہے جسے ہم نے دوسری امتوں کے مقابلے میں چن لیا اور اسے شرف وفضل سے نوازا۔ یہ تقریباً وہی مفہوم ہے جو آیت«وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ»(البقرة: 143) کا ہے۔(2) امت محمدیہ کی تین قسمیں بیان فرمائیں۔ یہ پہلی قسم ہے، جس سے مراد ایسے لوگ ہیں جو بعض فرائض میں کوتاہی اور بعض محرمات کا ارتکاب کرلیتے ہیں یا بعض کے نزدیک وہ ہیں جو صغائر کا ارتکاب کرتے ہیں۔ انہیں اپنے نفس پر ظلم کرنے والا اس لئے کہا کہ وہ اپنی کچھ کوتاہیوں کی وجہ سے اپنے کو اس اعلیٰ درجے سے محروم کرلیں گے جو باقی دو قسموں کو حاصل ہوں گے۔
(3) یہ دوسری قسم ہے، یعنی ملے جلے عمل کرتے ہیں یا بعض کے نزدیک وہ ہیں جو فرائض کے پابند، محرمات کے تارک تو ہیں لیکن کبھی مستحبات کا ترک اور بعض محرمات کا ارتکاب بھی ان سے ہوجاتا ہے یا وہ ہیں جو نیک تو ہیں لیکن پیش پیش نہیں ہیں۔
(4) یہ وہ ہیں جو دین کے معاملے میں پچھلے دونوں سے سبقت کرنے والے ہیں۔
(5) یعنی کتاب کا وارث کرنا اور شرف وفضل میں ممتاز (مصطفیٰ) کرنا۔