قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ فاطر

سورۃ فاطر آیت ۴۰ کی تفسیر

Surah Fatir Ayat 40 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
قُلْ أَرَءَيْتُمْ شُرَكَآءَكُمُ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ أَرُونِى مَاذَا خَلَقُوا۟ مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِى السَّمَٰوَٰتِ أَمْ ءَاتَيْنَٰهُمْ كِتَٰبًا فَهُمْ عَلَىٰ بَيِّنَتٍ مِّنْهُ ۚ بَلْ إِن يَعِدُ الظَّٰلِمُونَ بَعْضُهُم بَعْضًا إِلَّا غُرُورًا ٤٠

Qul ara`aytum shurakaaa`a kumul lazeena tad`oona min doonil laah; aroonee maazaa khalaqoo minal ardi am lahum shirkun fis samaawaati am aatainaahum Kitaaban fahum `alaa baiyinatim minh; bal iny ya`iiduz zaalimoona ba `duhum ba`dan illaa ghurooraa

ترجمہ (جالندھری)

بھلا تم نے اپنے شریکوں کو دیکھا جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو۔ مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمین سے کون سی چیز پیدا کی ہے یا (بتاؤ کہ) آسمانوں میں ان کی شرکت ہے۔ یا ہم نے ان کو کتاب دی ہے تو وہ اس کی سند رکھتے ہیں (ان میں سے کوئی بات بھی نہیں) بلکہ ظالم جو ایک دوسرے کو وعدہ دیتے ہیں محض فریب ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿قُلْ أَرَأَيْتُمْ شُرَكَاءكُمُ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ أَرُونِي مَاذَا﴾ أيَّ شيءٍ ﴿خَلَقُوا مِنَ الأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ﴾ أي: شركةٌ مع الله تعالى ﴿فِي السَّمَاوَاتِ﴾ أي: في خلقِها؟! المعنى: أخبِروني عن هؤلاء الشُّركاء بزعمِكم، أستَبدُّوا بخلقِ شيء، أم شارَكوه تعالى في شيء من خَلْقه؟ ﴿أَمْ آتَيْنَاهُمْ﴾ هل أعطينا كفارَ مكةَ أو الأصنامَ ﴿كِتَابًا﴾ ينطِقُ بأنهم شركاؤه ﴿فَهُمْ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْهُ﴾ أي: على حجةٍ وبرهانٍ من ذلك الكتاب ﴿بَلْ إِن يَعِدُ الظَّالِمُونَ بَعْضُهُم﴾ الرؤساءُ ﴿بَعْضًا﴾ الأتباعَ ﴿إِلاَّ غُرُورًا﴾ باطلًا، وهو ما يَغُرُّ الإنسانَ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

آپ کہیئے! کہ تم اپنے قرارداد شریکوں کا حال تو بتلاؤ جن کو تم اللہ کے سوا پوجا کرتے ہو۔ یعنی مجھ کو یہ بتلاؤ کہ انہوں نے زمین میں سے کون سا (جزو) بنایا ہے یا ان کا آسمانوں میں کچھ ساجھا ہے یا ہم نے ان کو کوئی کتاب دی ہے کہ یہ اس کی دلیل پر قائم ہوں۱ ، بلکہ یہ ﻇالم ایک دوسرے سے نرے دھوکے کی باتوں کا وعده کرتے آتے ہیں.<br>۲

حواشی

(1) یعنی ہم نے ان پر کوئی کتاب نازل کی ہو، جس میں یہ درج ہو کہ میرے بھی کچھ شریک ہیں جو آسمان وزمین کی تخلیق میں حصے دار اور شریک ہیں۔
(2) یعنی ان میں سے کوئی بات بھی نہیں ہے۔ بلکہ یہ آپس میں ہی ایک دوسرے کو گمراہ کرتے آئے ہیں . ان کے لیڈر اور پیر کہتے تھے کہ یہ معبود انہیں نفع پہنچائیں گے، انہیں اللہ کے قریب کردیں گے اور ان کی شفاعت کریں گے۔ یا یہ باتیں شیاطین مشرکین سے کہتے تھے۔ یا اس سے وہ وعدہ مراد ہے جس کا اظہار وہ ایک دوسرے کے سامنے کرتے تھے کہ وہ مسلمانوں پر غالب آئیں گے جس سے ان کو اپنے کفر پر جمے رہنے کا حوصلہ ملتا تھا۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ