Wa aqsamoo billaahi jahda aymaanihim la`in jaaa`ahum nazeerul layakoonunna ahdaa min ihdal umami falam maa jaaa`ahum nazeerum maa zaadahum illaa nufooraa
ترجمہ (جالندھری)
اور یہ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ہدایت کرنے والا آئے تو ہر ایک اُمت سے بڑھ کر ہدایت پر ہوں۔ مگر جب ان کے پاس ہدایت کرنے والا آیا تو اس سے ان کو نفرت ہی بڑھی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَقْسَمُوا﴾ أي: كفارُ مكةَ ﴿بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ﴾ أي: بغايةِ اجتهادهم: ﴿لَئِن جَاءهُمْ نَذِيرٌ لَّيَكُونُنَّ أَهْدَى مِنْ إِحْدَى الأُمَمِ﴾ يعني: من اليهودِ والنصارى ﴿فَلَمَّا جَاءهُمْ نَذِيرٌ﴾ هو محمدٌ صلى الله عليه وسلم ﴿مَّا زَادَهُمْ﴾ مجيءُ النذيرِ من الإيمان ﴿إِلاَّ نُفُورًا﴾ أي: تباعُدًا عن الهدى.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ان کفار نے بڑی زوردار قسم کھائی تھی کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈرانے واﻻ آئے تو وه ہر ایک امت سے زیاده ہدایت قبول کرنے والے ہوں۱ ۔ پھر جب ان کے پاس ایک پیغمبر آ پہنچے<br>۲ تو بس ان کی نفرت ہی میں اضافہ ہوا.
حواشی
(1) اس میں اللہ تعالیٰ بیان فرما رہا کہ بعثت محمدی سے قبل یہ مشرکین عرب قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ اگر ہماری طرف کوئی رسول آیا، تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے اور اس پر ایمان لانے میں ایک مثالی کردار ادا کریں گے۔ (یہ مضمون دیگر مقامات پر بھی بیان کیا گیا ہے۔ مثلاً سورۃ الانعام:156 - 157 الصافات: 167 - 170)(2) یعنی حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) ان کے پاس نبی بن کر آگئے جن کے لئےوہ تمنا کرتے تھے۔