Innash shaitaana lakum `aduwwun fattakhizoohu `aduwwaa; innamaa yad`oo hizbahoo liyakoonoo min ashaabis sa`eer
ترجمہ (جالندھری)
شیطان تمہارا دشمن ہے تم بھی اسے دشمن ہی سمجھو۔ وہ اپنے (پیروؤں کے) گروہ کو بلاتا ہے تاکہ دوزخ والوں میں ہوں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ﴾ قديمًا ﴿فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا﴾ فاحذَروه ﴿إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ﴾ أتباعَه ﴿لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِير﴾ يسوقُهم إلى النارِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یاد رکھو! شیطان تمہارا دشمن ہے، تم اسے دشمن جانو۱ وه تو اپنے گروه کو صرف اس لئے ہی بلاتا ہے کہ وه سب جہنم واصل ہو جائیں.
حواشی
(1) یعنی اس سے سخت عداوت رکھو، اس کے دجل وفریب اور ہتکنڈوں سے بچو، جس طرح دشمن سے بچاؤ کے لئے انسان کرتا ہے۔
دوسرے مقام پر اسی مضمون کو اس طرح ادا کیا گیا ہے۔«أَفَتَتَّخِذُونَهُ وَذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِي وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ بِئْسَ لِلظَّالِمِينَ بَدَلا» (الكهف:”کیا تم اس شیطان اور اس کی ذریت کو، مجھے چھوڑ کر، اپنا دوست بناتے ہو؟ حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں۔
ظالموں کے لئے برا بدلہ ہے“۔