Qul maa ya`ba`u bikum Rabbee law laa du`aaa`ukum faqad kazzabtum fasawfa yakoonu lizaamaa
ترجمہ (جالندھری)
کہہ دو کہ اگر تم (خدا کو) نہیں پکارتے تو میرا پروردگار بھی تمہاری کچھ پروا نہیں کرتا۔ تم نے تکذیب کی ہے سو اس کی سزا (تمہارے لئے) لازم ہوگی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قُلْ مَا يَعْبَأُ بِكُمْ رَبِّي﴾ أي: قل للمشركين: ما يُبالي الله بكم، ولا ينظر إليكم ﴿لَوْلاَ دُعَاؤُكُمْ﴾ لولا أنّ له عبادًا يعبدونه؛ إذ الدعاءُ هو العبادة ﴿فَقَدْ كَذَّبْتُمْ﴾ أي: أما وقد كذَّبتُم بي وبرسولي، فلم تعبدوني، ولم توحِّدوني، وإذاً ﴿فَسَوْفَ يَكُونُ﴾ العذابُ ﴿لِزَامًا﴾ أي: لازِمًا يُحيطُ بكم لا محالةَ، وهذا تهديدٌ لهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کہہ دیجئے! اگر تمہاری دعا التجا (پکارنا) نہ ہوتی تو میرا رب تمہاری مطلق پروا نہ کرتا۱ ، تم تو جھٹلا چکے اب عنقریب اس کی سزا تمہیں چمٹ جانے والی ہوگی.<br>۲
حواشی
(1) دعا و التجا کا مطلب، اللہ کو پکارنا اور اس کی عبادت کرنا ہے اور مطلب یہ ہے کہ تمہارا مقصد تخلیق اللہ کی عبادت ہے، اگر یہ نہ ہو تو اللہ کو تمہاری کوئی پروا نہ ہو۔ یعنی اللہ کے ہاں انسان کی قدروقیمت، اس کے اللہ پر ایمان لانے اور اس کی عبادت کرنے کی وجہ سے ہے۔(2) اس میں کافروں سے خطاب ہےکہ تم نے اللہ کو جھٹلادیا ہے، سو اب اس کی سزا بھی لازماً تمہیں چکھنی ہے۔ چنانچہ دنیا میں یہ سزا بدر میں شکست کی صورت میں انہیں ملی اور آخرت میں جہنم کے دائمی عذاب سے بھی انہیں دوچار ہونا پڑے گا۔