Wa maa kuntum tastatiroona ai-yashhada `alaikum sam`ukum wa laaa absaarukum wa laa juloodukum wa laakin zanantum annal laaha laa ya`lamu kaseeram mimmaa ta`maloon
ترجمہ (جالندھری)
اور تم اس (بات کے خوف) سے تو پردہ نہیں کرتے تھے کہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور چمڑے تمہارے خلاف شہادت دیں گے بلکہ تم یہ خیال کرتے تھے کہ خدا کو تمہارے بہت سے عملوں کی خبر ہی نہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَا كُنتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلاَ أَبْصَارُكُمْ وَلاَ جُلُودُكُمْ﴾ أي: إنكم كنتُم تستَتِرون بالحيطان والحُجُب عند ارتكابِ الفواحش، وما كان استتارُكم ذلك؛ خيفةَ أن تشهدَ عليكم جوارِحُكم؛ لأنكم كنتم غيرَ عالمين بشهادَتِها عليكم، بل كنتُم جاحدين البعثَ والجزاءَ أصلاً ﴿وَلَكِن ظَنَنتُمْ أَنَّ اللَّهَ لاَ يَعْلَمُ كَثِيرًا مِّمَّا تَعْمَلُون﴾ ولكنكم إنَّما استترتُم؛ لظنكم أنَّ الله لا يعلمُ كثيرًا مما تعملون، وهو الخفيَّات من أعمالكم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور تم (اپنی بداعمالیاں) اس وجہ سے پوشیده رکھتے ہی نہ تھے کہ تم پر تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں گواہی دیں گی۱ ، ہاں تم یہ سمجھتے رہے کہ تم جو کچھ بھی کر رہے ہو اس میں سے بہت سےاعمال سے اللہ بےخبر ہے.<br>۲
حواشی
(1) اس کا مطلب ہے کہ تم گناہ کا کام کرتے ہوئے لوگوں سے تو چھپنے کی کوشش کرتے تھے لیکن اس بات کاکوئی خوف تمہیں نہیں تھا کہ تمہارے خلاف خود تمہارے اپنے اعضا بھی گواہی دیں گے کہ جن سے چھپنے کی تم ضرورت محسوس کرتے۔ اس کی وجہ ان کا بعث ونشور سے انکار اور اس پر عدم یقین تھا۔(2) اس لیے تم اللہ کی حدیں توڑنے اور اس کی نافرمانی کرنے میں بےباک تھے۔