Innal lazeena yulhidoona feee Aayaatina laa yakhfawna `alainaa` afamai yulqaa fin Naari khayrun am mai yaateee aaminai Yawmal Qiyaamah; i`maloo ma shi`tum innahoo bimaa ta`maloona Baseer
ترجمہ (جالندھری)
جو لوگ ہماری آیتوں میں کج راہی کرتے ہیں وہ ہم سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ بھلا جو شخص دوزخ میں ڈالا جائے وہ بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے دن امن وامان سے آئے۔ (تو خیر) جو چاہو سو کرلو۔ جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس کو دیکھ رہا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّ الَّذِينَ يُلْحِدُونَ﴾ يَمِيلونَ ﴿فِي آيَاتِنَا﴾ بالطعنِ فيها ﴿لاَ يَخْفَوْنَ عَلَيْنَا﴾ فنُجازيهم على إلحادِهم ﴿أَفَمَن يُلْقَى فِي النَّارِ خَيْرٌ أَم مَّن يَأْتِي آمِنًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ اعْمَلُوا مَا شِئْتُم﴾ أمرُ تهديدٍ ووعيدٍ ﴿إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِير﴾ فيُجازِيكم به.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بیشک جو لوگ ہماری آیتوں میں کج روی کرتے ہیں۱ وه (کچھ) ہم سے مخفی نہیں<br>۲، (بتلاؤ تو) جو آگ میں ڈاﻻ جائے وه اچھا ہے یا وه جو امن و امان کے ساتھ قیامت کے دن آئے<br>۳؟ تم جو چاہو کرتے چلے جاؤ<br>۴ وه تمہارا سب کیا کرایا دیکھ رہا ہے.
حواشی
(1) یعنی ان کو مانتے نہیں بلکہ ان سے اعتراض، انحراف اور ان کی تکذیب کرتے ہیں۔ حضرت ابن عباس رضي الله عنهما نے الحاد کے معنی کیے ہیں وَضْعَ الْكَلَاَمِ عَلَى غَيْرِ مَوَاضِعِهِ، جس کی رو سے اس میں وہ باطل فرقے بھی جاتے ہیں جو اپنے غلط عقائد و نظریات کے اثبات کے لیے آیات الٰہی میں تحریف معنوی اور دجل و تلبیس سے کام لیتے ہیں۔(2) یہ ملحدین (چاہے وہ کسی قسم کےہوں) کےلیے سخت وعید ہے۔
(3) یعنی کیا یہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ نہیں یقیناً نہیں۔ علاوہ ازیں اس سے اشارہ کر دیا کہ ملحدین آگ میں ڈالے جائیں گے اوراہل ایمان قیامت والے دن بےخوف ہوں گے۔
(4) یہ امر کالفظ ہے، لیکن یہاں اس سے مقصود وعید اور تہدید ہے۔ کفرو شرک اور معاصی کے لیے اذن اور اباحت نہیں ہے۔