أَلَآ إِنَّهُمْ فِى مِرْيَةٍ مِّن لِّقَآءِ رَبِّهِمْ ۗ أَلَآ إِنَّهُۥ بِكُلِّ شَىْءٍ مُّحِيطٌۢ ٥٤
Alaaa innahum fee miryatim mil liqaaa`i Rabbihim; alaaa innahoo bikulli shai`im muheet
ترجمہ (جالندھری)
دیکھو یہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر ہونے سے شک میں ہیں۔ سن رکھو کہ وہ ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَلاَ إِنَّهُمْ فِي مِرْيَةٍ مِّن لِّقَاء رَبِّهِمْ﴾ في شكٍّ من البعثِ ﴿أَلاَ إِنَّهُ﴾ تعالى ﴿بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيط﴾ علمًا وقدرةً، وهذا إخبارٌ معناهُ الوعيدُ لهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یقین جانو! کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو جانے سے شک میں ہیں۱ ، یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے.<br>۲
حواشی
(1) اس لیے اس کی بابت غور وفکر نہیں کرتے، نہ اس کے لیے عمل کرتے ہیں اور نہ اس دن کا کوئی خوف ان کے دلوں میں ہے۔(2) بنا بریں اس کے لیے قیامت کا وقوع قطعاً مشکل امر نہیں کیونکہ تمام مخلوقات پر اس کا غلبہ وتصرف ہے وہ اس میں جس طرح چاہے تصرف کرے، کرتا ہے، کرسکتا ہے اور کرے گا، کوئی اس کو روکنے والا نہیں ہے۔