Wallaahu yaqdee bilhaqq, wallazeena yad`oona min doonihee laa yaqdoona bishai`; innal laaha Huwas Samee`ul Baseer
ترجمہ (جالندھری)
اور خدا سچائی کے ساتھ حکم فرماتا ہے اور جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کچھ بھی حکم نہیں دے سکتے۔ بےشک خدا سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَاللَّهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ﴾ يحكمُ بالعدلِ ﴿وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِ﴾ وهم الأصنامُ ﴿لاَ يَقْضُونَ بِشَيْءٍ﴾ لعجزِهم ﴿إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِير﴾ الذي لا تخفَى عليه خافيةٌ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اللہ تعالیٰ ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا اس کے سوا جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وه کسی چیز کا بھی فیصلہ نہیں کرسکتے۱ ، بیشک اللہ تعالیٰ خوب سنتا خوب دیکھتا ہے.
حواشی
(1) اس لیے کہ انہیں کسی چیز کا علم ہے نہ کسی پر قدرت، وہ بےخبر بھی ہیں اور بےاختیار بھی، جب کہ فیصلے کے لیے علم و اختیار دونوں چیزوں کی ضرورت ہے اور یہ دونوں خوبیاں صرف اللہ کےپاس ہیں، اس لیے صرف اسی کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ فیصلہ کرے اور وہ یقیناً حق کے ساتھ فیصلہ فرمائے گا، کیونکہ اسےکسی کا خوف نہ ہوگا نہ کسی سے حرص وطمع۔