Summa qaffainaa `alaa aasaarihim bi Rusulinaa wa qaffainaa be `Eesab ni Maryama wa aatainaahul Injeela wa ja`alnaa fee quloobil lazeenat taba` oohu raafatanw wa rahmatanw wa rahbaaniyyatanib tada` oohaa maa katanaahaa `alaihim illab tighaaa`a ridwaanil laahi famaa ra`awhaa haqqa ri`aayatihaa fa aatainal lazeena aamanoo minhum ajrahum wa kaseerum minhum faasiqoon
ترجمہ (جالندھری)
پھر ان کے پیچھے انہی کے قدموں پر (اور) پیغمبر بھیجے اور ان کے پیچھے مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا اور ان کو انجیل عنایت کی۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی ڈال دی۔ اور لذات سے کنارہ کشی کی تو انہوں نے خود ایک نئی بات نکال لی ہم نے ان کو اس کا حکم نہیں دیا تھا مگر (انہوں نے اپنے خیال میں) خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے (آپ ہی ایسا کرلیا تھا) پھر جیسا اس کو نباہنا چاہیئے تھا نباہ بھی نہ سکے۔ پس جو لوگ ان میں سے ایمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر دیا اور ان میں بہت سے نافرمان ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ثُمَّ قَفَّيْنَا﴾ أتبَعْنا وأردَفْنا؛ ﴿عَلَى آثَارِهِم بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ﴾ وكان آخرَ نبيٍّ من بني إسرائيل، وأولُ أنبيائهم موسى عليه السلام ﴿وَآتَيْنَاهُ الإِنجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَأْفَةً﴾ وهي أشدُّ الرحمة ﴿وَرَحْمَةً﴾ والرحمةُ والرأفةُ في القلب لا تَكَسُّبَ للإنسان فيها، بخلافِ الرهبانية، ففيها موضعُ تكسُّب ﴿وَرَهْبَانِيَّةً﴾ هو ترهُّبهم في الجبالِ والصوامع، ورفضُ النساء ﴿ابْتَدَعُوهَا﴾ أي: جعلنا عليهم رأفةً ورحمةً ورهبانيَّة مبتدَعة ﴿مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ﴾ أي: لم نفرِضِ الرهبانيةَ عليهم ﴿إِلاَّ﴾ استثناء؛ أي: لكنَّهم ابتدعوها ﴿ابْتِغَاء رِضْوَانِ اللَّهِ﴾ وهو امتثالُ أمرِه تعالى، واجتنابُ نهيه ﴿فَمَا رَعَوْهَا﴾ ما حفِظَ الرهبانيةَ هؤلاء المعتدون ﴿حَقَّ رِعَايَتِهَا﴾ لأنهم قصَّروا فيما ألزَموا أنفسَهم من الرهبانية، ورجَعُوا عنها، ودخلوا في دينِ ملوكهم، ولم يبقَ على دينِ النصرانيةِ إلا اليسير، فآمنوا بمحمدٍ صلى الله عليه وسلم ﴿فَآتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا﴾ بمحمدٍ صلى الله عليه وسلم ﴿مِنْهُمْ﴾ أي: من العيسيِّين ﴿أَجْرَهُمْ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ﴾ من العيسيِّين التاركي الرهبانيةِ الكافرينَ بمحمدٍ وعيسى عليهما السلام ﴿فَاسِقُون﴾ خارجون عن حالِ الاتِّباع.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان کے بعد پھر بھی ہم اپنے رسولوں کو پے در پے بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا فرمائی اور ان کے ماننے والوں کے دلوں میں شفقت اور رحم پیدا کردیا۱ ہاں رہبانیت (ترک دنیا) تو ان لوگوں نے ازخود ایجاد کرلی تھی ہم نے ان پر اسے واجب نہ کیا<br>۲ تھا سوائے اللہ کی رضاجوئی کے<br>۳۔ سو انہوں نے اس کی پوری رعایت نہ کی<br>۴، پھر بھی ہم نے ان میں سے جو ایمان ﻻئے تھے۔ انہیں ان کا اجر دیا<br>۵ اور ان میں زیاده تر لوگ نافرمان ہیں.
حواشی
(1) رَأْفَةٌ کےمعنی نرمی اور رحمت کے معنی شفقت کے ہیں۔ پیروکاروں سےمراد حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے حواری ہیں۔ یعنی ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے پیار اور محبت کے جذبات پیدا کر دیے۔ جیسے صحابہ کرام (رضي الله عنهم) ایک دوسرے کے لیے رحیم وشفیق تھے۔ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ - یہود، آپس میں اس طرح ایک دوسرے کے ہمدرد اور غم خوار نہیں، جیسے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے پیروکار تھے۔(2) رَهْبَانِيَّةٌ، رَهْبٌ (خوف) سے ہے یا رُهْبَانٌ (درویش) کی طرف منسوب ہے اس صورت میں ”رے“ پر پیش رہے گا، یا اسے رہبنہ کی طرف منسوب مانا جائے تو اس صورت میں ”رے“ پر زبر ہوگا۔ رہبانیت کا مفہوم ترک دنیا ہے یعنی دنیا اور علائق دنیا سے منقطع ہو کر کسی جنگل، صحراء میں جا کر اللہ کی عبادت کرنا، اس کا پس منظر یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے بعد ایسے بادشاہ ہوئے جنہوں نےتورات اور انجیل میں تبدیلی کر دی، جسے ایک جماعت نےقبول نہیں کیا۔ انہوں نے بادشاہوں کے ڈر سے پہاڑوں اور غاروں میں پناہ حاصل کرلی۔ یہ اس کا آغاز تھا، جس کی بنیاد اضطرار پر تھی۔ لیکن ان کے بعد آنے والے بہت سے لوگوں نے اپنے بزرگوں کو اندھی تقلید میں اس شہربدری کو عبادت کا ایک طریقہ بنا لیا اور اپنے آپ کو گرجاؤں اور معبدوں میں محبوس کر لیا اور اس کے لیے علائق دنیا سے انقطاع کو ضروری قراردے لیا۔ اسی کو اللہ نے ابتداع (خود گھڑنے) سے تعبیر فرمایا ہے۔
(3) یہ پچھلی بات ہی کی تاکید ہے کہ یہ رہبانیت ان کی اپنی ایجاد تھی، اللہ نے اس کاﺣﻜﻢ نہیں دیا تھا۔
(4) یعنی ہم نے تو ان پر صرف رضا جوئی فرض کی تھی۔ دوسرا ترجمہ اس کا ہے کہ انہوں نے یہ کام اللہ کی رضا تلاش کرنے کے لیے کیا تھا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے وضاحت فرما دی کہ اللہ کی رضا، دین میں اپنی طرف سے بدعات ایجاد کرنے سے حاصل نہیں ہو سکتی، چاہے وہ کتنی ہی خوش نما ہو۔ اللہ کی رضا تو اس کی اطاعت سے ہی حاصل ہو گی۔
(5) یعنی گو انہوں نے مقصد اللہ کی رضاجوئی بتلایا، لیکن اس کی انہوں نے پوری رعایت نہیں کی، ورنہ وہ ابتداع (بدعت ایجاد کرنے) کے بجائے اتباع کا راستہ اختیار کرتے۔
(6) یہ وہ لوگ ہیں جو دین عیسیٰ پر قائم رہے تھے۔