Innal lazeena aamanoo wallazeena haadoo was saabi`eena wan nasaaraa wal Majoosa wallazeena ashrakooo innal laaha yafsilu bainahum yawmal qiyaamah; innal laaha `alaa kulli shai`in shaheed
ترجمہ (جالندھری)
جو لوگ مومن (یعنی مسلمان) ہیں اور جو یہودی ہیں اور ستارہ پرست اور عیسائی اور مجوسی اور مشرک۔ خدا ان (سب) میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے باخبر ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا﴾ على الحقيقةِ ﴿وَالَّذِينَ هَادُوا﴾ يعني: اليهودَ ﴿وَالصَّابِئِينَ وَالنَّصَارَى وَالْمَجُوسَ﴾ هم عبدةُ النارِ والشمسِ والقمرِ ﴿وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا﴾ هم عبدةُ الأوثانِ ﴿إِنَّ اللَّهَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ﴾ يحكُم بين الفِرَق المذكورةِ، فيُدخلُ الكافرَ النار، والمؤمنَ الجنةَ ﴿إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيد﴾ عالمٌ به.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بیشک اہل ایمان اور یہودی اور صابی اور نصرانی اور مجوسی۱ اور مشرکین<br>۲ ان سب کے درمیان قیامت کے دن خود اللہ تعالیٰ فیصلے کر دے گا<br>۳، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر گواه ہے.<br>۴
حواشی
(1) مجوس سے مراد ایران کے آتش پرست ہیں جو دو خداؤں کے قائل ہیں، ایک ظلمت کا خالق ہے، دوسرا نور کا، جسے وہ اہرمن اور یزداں کہتے ہیں۔(2) ان میں مذکورہ گمراہ فرقوں کے علاوہ جتنے بھی اللہ کے ساتھ شرک کا ارتکاب کرنے والے ہیں، سب آگئے۔
(3) ان میں سے حق پر کون ہے، باطل پر کون، یہ تو ان دلائل سے واضح ہو جاتا ہے جو اللہ اپنے قرآن میں نازل فرماتے ہیں اور اپنے آخری پیغمبر کو بھی اسی مقصد کے لئے بھیجا تھا، «لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ» (الفتح:28) یہاں فیصلے سے مراد وہ سزا ہے جو اللہ تعالٰی باطل پرستوں کو قیامت والے دن دے گا، اس سزا سے بھی واضح ہو جائے گا کہ دنیا میں حق پر کون تھا اور باطل پر کون کون۔