قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الحج

سورۃ الحج آیت ۱۹ کی تفسیر

Surah Hajj Ayat 19 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
۞ هَٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا۟ فِى رَبِّهِمْ ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا۟ قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِّن نَّارٍ يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُءُوسِهِمُ الْحَمِيمُ ١٩

Haazaani khasmaanikh tasamoo fee Rabbihim fal lazeena kafaroo qutti`at lahum siyaabum min naar; yusabbu min fawqi ru`oosihimul hameem

ترجمہ (جالندھری)

یہ دو (فریق) ایک دوسرے کے دشمن اپنے پروردگار (کے بارے) میں جھگڑتے ہیں۔ تو کافر ہیں ان کے لئے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے (اور) ان کے سروں پر جلتا ہوا پانی ڈالا جائے گا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿هَذَانِ خَصْمَانِ﴾ أي: طائفتانِ ﴿اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ﴾ في دينِهِ ﴿فَالَّذِينَ كَفَرُوا قُطِّعَتْ﴾ هُيِّئت ﴿لَهُمْ ثِيَابٌ﴾ يلبَسونَها ﴿مِّن نَّارٍ﴾ وسُمِّي ما يتَّخذ من النارِ ثيابًا؛ لإحاطته باللَّابسِ كالثوب ﴿يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُؤُوسِهِمُ الْحَمِيم﴾ الماءُ البالغُ نهايةَ الحرِّ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یہ دونوں اپنے رب کے بارے میں اختلاف کرنے۱ والے ہیں، پس کافروں کے لئے تو آگ کے کپڑے بیونت کر کاٹے جائیں گے، اور ان کے سروں کے اوپر سے سخت کھولتا ہوا پانی بہایا جائے گا.

حواشی

  1. (1) هَذَانِ خَصْمَانِ یہ دونوں تثنیہ کے صیغے ہیں بعض نے اس سے مراد مذکورہ گمراہ فرقے اور اس کے مقابلے میں دوسرا فرقہ مسلمان کو لیا ہے۔
    یہ دونوں اپنے رب کے بارے میں جھگڑتے ہیں، مسلمان تو وحدانیت اور اس کی قدرت علی البعث کے قائل ہیں، جب کہ دوسرے اللہ کے بارے میں مختلف گمراہیوں میں مبتلا ہیں۔
    اس ضمن میں جنگ بدر میں لڑنے والے مسلمان اور کافر بھی آجاتے ہیں، جس کے آغاز میں مسلمانوں میں ایک طرف حضرت حمزہ، حضرت علی اور حضرت عبیدۃ (رضي الله عنهم)تھے اور دوسری طرف ان کے مقابلے میں کافروں میں عتبہ، شیبہ اور ولید بن عتبہ تھے (صحیح بخاری، تفسیر سورة الحج)امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ یہ دونوں ہی مفہوم صحیح اور آیت کے مطابق ہیں۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ