La`in ukhrijoo laa yakhrujoona ma`ahum wa la`in qootiloo laa yansuroonahum wa la`in nasaroohum la yuwallunnal adbaara summa laa yunsaroon
ترجمہ (جالندھری)
اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ اور اگر ان سے جنگ ہوئی تو ان کی مدد نہیں کریں گے۔ اگر مدد کریں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے۔ پھر ان کو (کہیں سے بھی) مدد نہ ملے گی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
كما قال: ﴿لَئِنْ أُخْرِجُوا﴾ من ديارِهم ﴿لاَ يَخْرُجُونَ مَعَهُمْ وَلَئِن قُوتِلُوا لاَ يَنصُرُونَهُمْ﴾ وكان الأمرُ كذلك؛ فإنهم أخلفُوهم الوعدَ ﴿وَلَئِن نَّصَرُوهُمْ﴾ أي: جاؤوا لنصرِهم ﴿لَيُوَلُّنَّ الأَدْبَارَ﴾ منهزِمين ﴿ثُمَّ لاَ يُنصَرُون﴾ اليهود؛ لانهزامِ ناصرِهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اگر وه جلاوطن کیے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ جائیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد (بھی) نہ کریں۱ گے اور اگر (بالفرض) مدد پر آبھی گئے<br>۲ تو پیٹھ پھیر کر (بھاگ کھڑے) ہوں<br>۳ گے پھر مدد نہ کیے جائیں گے.<br>۴
حواشی
(1) یہ منافقین کے گزشتہ جھوٹے وعدوں ہی کی مزید تفصیل ہے، چنانچہ ایسا ہی ہوا، بنو نضیر، جلاوطن اور بنو قریظہ قتل اور اسیر کیے گئے، لیکن منافقین کسی کی مدد کو نہیں پہنچے۔(2) یہ بطور فرض، بات کی جارہی ہے، ورنہ جس چیز کی نفی اللہ تعالیٰ فرما دے، اس کا وجود کیوں کر ممکن ہے، مطلب ہے کہ اگر یہود کی مدد کرنے کا ارادہ کریں۔
(3) یعنی شکست کھا کر۔
(4) مراد یہود ہیں، یعنی جب ان کے مددگار منافقین ہی شکست کھا کر بھاگ کھڑے ہوں گے تو یہود کس طرح منصور وکامیاب ہوں گے؟ بعض نے اس سے مراد منافقین لیے ہیں کہ وہ مدد نہیں کیے جائیں گے ، بلکہ اللہ ان کو ذلیل کرے گا اور ان کا نفاق ان کے لیے نافع نہیں ہوگا۔