قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الحشر

سورۃ الحشر آیت ۱۴ کی تفسیر

Surah Hashr Ayat 14 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
لَا يُقَٰتِلُونَكُمْ جَمِيعًا إِلَّا فِى قُرًى مُّحَصَّنَةٍ أَوْ مِن وَرَآءِ جُدُرٍۭ ۚ بَأْسُهُم بَيْنَهُمْ شَدِيدٌ ۚ تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا وَقُلُوبُهُمْ شَتَّىٰ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُونَ ١٤

Laa yuqaatiloonakum jamee`an illaa fee quram muhas sanatin aw minw waraaa`i judur; baasuhum bainahum shadeed; tahsabuhum jamee`anw-wa quloobuhum shatta; zaalika biannahum qawmul laa ya`qiloon

ترجمہ (جالندھری)

یہ سب جمع ہو کر بھی تم سے (بالمواجہہ) نہیں لڑ سکیں گے مگر بستیوں کے قلعوں میں (پناہ لے کر) یا دیواروں کی اوٹ میں (مستور ہو کر) ان کا آپس میں بڑا رعب ہے۔ تم شاید خیال کرتے ہو کہ یہ اکھٹے (اور ایک جان) ہیں مگر ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں یہ اس لئے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿لاَ يُقَاتِلُونَكُمْ﴾ اليهودُ والمنافقون ﴿جَمِيعًا﴾ أي: مجتمعِين ﴿إِلاَّ فِي قُرًى مُّحَصَّنَةٍ﴾ بالخنادق، فلا يبرُزونَ لقتالكم ﴿أَوْ مِنْ وَرَاءِ جُدُرٍ﴾ أو من خلفِ حيطان ﴿بَأْسُهُمْ﴾ حربُهم ﴿بَيْنَهُمْ شَدِيدٌ﴾ أي: عداوةُ بعضهم لبعضٍ شديدةٌ ﴿تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا﴾ متَّفقين ﴿وَقُلُوبُهُمْ شَتَّى﴾ متفرِّقة ﴿ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لاَّ يَعْقِلُون﴾ ما فيه صلاحُهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یہ سب مل کر بھی تم سے لڑ نہیں سکتے ہاں یہ اور بات ہے کہ قلعہ بند مقامات میں ہوں یا دیواروں کی آڑ میں ہوں۱ ، ان کی لڑائی تو ان میں آپس میں ہی بہت سخت ہے<br>۲ گو آپ انہیں متحد سمجھ رہے ہیں لیکن ان کے دل دراصل ایک دوسرے سے جدا ہیں<br>۳۔ اس لیے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں.<br>۴

حواشی

(1) یعنی یہ منافقین اور یہودی مل کر بھی کھلے میدان میں تم سے لڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔ البتہ قلعوں میں محصور ہو کر یا دیواروں کے پیچھے چھپ کر تم پر وار کرسکتے ہیں، جس سے یہ واضح ہے کہ یہ نہایت بزدل ہیں اور تمہاری ہیبت سے لرزاں وترساں ہیں۔
(2) یعنی آپس میں یہ ایک دوسرے کے سخت خلاف ہیں۔ اس لیے ان میں باہم تو تکار اور تھکا فضیحتی عام ہے۔
(3) یہ منافقین کا آپس میں دلوں کا حال ہے۔ یا یہود اور منافقین کا، یا مشرکین اور اہل کتاب کا۔ مطلب یہ ہے کہ حق کے مقابلے میں یہ ایک نظر آتے ہیں۔ لیکن ان کے دل ایک نہیں ہیں۔ وہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف بغض وعناد سے بھرے ہوئے۔
(4) یعنی یہ اختلاف اور تشتت ان کی بےعقلی کی وجہ سے ہے، اگر ان کے پاس سمجھنے والی عقل ہوتی تو یہ حق کو پہچان لیتے اور اسے اپنا لیتے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ