Wa laa takoonoo kallazeena nasul laaha fa ansaahum anfusahum; ulaaa`ika humul faasiqoon
ترجمہ (جالندھری)
اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے انہیں ایسا کردیا کہ خود اپنے تئیں بھول گئے۔ یہ بدکردار لوگ ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلاَ تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ﴾ أي: نسوا حقَّه، وغفلُوا عنه ﴿فَأَنْسَاهُمْ أَنْفُسَهُمْ﴾ أي: حَظَّ أنفسهم بالخِذْلان حتى لم يُقدِّموا لها خيرًا ﴿أُوْلَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُون﴾ الكاملون في الفِسْق، ويدلُّ لفظُ هذه الآية على أنَّ من عرَفَ نفسَه ولم ينسَها، عرفَ ربَّه تعالى.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہو جانا جنہوں نے اللہ (کے احکام) کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی انہیں اپنی جانوں سے غافل کر دیا۱ ، اور ایسے ہی لوگ نافرمان (فاسق) ہوتے ہیں.
حواشی
(1) یعنی اللہ نے بطور جزا انہیں ایسا کر دیا کہ وہ ایسے عملوں سے غافل ہوگئے جن میں ان کا فائدہ تھا اور جن کے ذریعے سے وہ اپنے نفسوں کو عذاب الٰہی سے بچا سکتے تھے۔
یوں انسان خدا فراموشی سے خود فراموشی تک پہنچ جاتا ہے۔
اس کی عقل، اس کی صحیح رہنمائی نہیں کرتی، آنکھیں اس کو حق کا راستہ نہیں دکھاتیں اور اس کے کان حق کے سننے سے بہرے ہو جاتے ہیں۔
نتیجتاً اس سے ایسے کام سرزد ہوتے ہیں جس میں اس کی اپنی تباہی وبربادی ہوتی ہے۔