Wa aqimis Salaata tarafayin nahaari wa zulafam minal layl; innal hasanaati yuzhibnas saiyi aat; zaalika zikraa liz zaakireen
ترجمہ (جالندھری)
اور دن کے دونوں سروں (یعنی صبح اور شام کے اوقات میں) اور رات کی چند (پہلی) ساعات میں نماز پڑھا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ نیکیاں گناہوں کو دور کر دیتی ہیں۔ یہ ان کے لیے نصیحت ہے جو نصیحت قبول کرنے والے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَقِمِ الصَّلاَةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ﴾ أي: أولَه وآخِرَه، ويدخلُ في هذا صلاةُ الفجر، وصلاتا الظهرِ والعصر ﴿وَزُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ﴾ ساعاتِه، واحدتُها: زُلْفَةٌ، ويدخلُ في ذلك صلاةُ المغرب والعشاء، ويتناولُ ذلك قيامَ الليل ﴿إِنَّ الْحَسَنَاتِ﴾ ومنها الصَّلواتُ الخمسُ ﴿يُذْهِبْنَ السَّـيِّئَاتِ﴾ الخطيئاتِ ﴿ذَلِكَ﴾ أي: المذكورُ من الوصيَّةِ بالاستقامةِ، وتركِ الطُّغيانِ والميلِ إلى الظالمين ﴿ذِكْرَى﴾ موعظةٌ ﴿لِلذَّاكِرِين﴾ أي: لمن ذكرَهُ، وخَصَّهم بالذِّكرِ؛ لأنهم المنتفعونَ بهِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
دن کے دونوں سروں میں نماز برپا رکھ اور رات کی کئی ساعتوں میں بھی۱ ، یقیناً نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں<br>۲۔ یہ نصیحت ہے نصیحت پکڑنے والوں کے لئے.
حواشی
(1) ”دونوں سروں“ سے مراد بعض نے صبح اور مغرب، اور بعض نے عشاء اور مغرب دونوں کا وقت مراد لیا ہے۔ امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ ممکن ہے کہ یہ آیت معراج سے قبل نازل ہوئی ہو، جس میں پانچ نمازیں فرض کی گئیں۔ کیونکہ اس سے قبل صرف دو ہی نما زیں ضروری تھیں، ایک طلوع شمس سے قبل اور ایک غروب سے قبل اور رات کے پچھلے پہر میں نماز تہجد۔ پھر نماز تہجد امت سے معاف کر دی گئی، پھر اس کا وجوب بقول بعض آپ (صلى الله عليه وسلم)سے بھی ساقط کر دیا گیا۔ (ابن کثیر) وَاللهُ أَعْلَمُ۔(2) جس طرح کہ احادیث میں بھی اسے صراحت کے ساتھ بیان فرمایا گیا ہے۔ مثلا پانچ نمازیں، جمعہ دوسرے جمعہ تک اور رمضان دوسرے رمضان تک، ان کے مابین ہونے والے گناہوں کو دور کرنے والے ہیں، بشرطیکہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے، ( صحيح مسلم- كتاب الطهارة- باب الصلوات الخمس والجمعة إلى الجمعة ..... ) ایک اور حدیث میں رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”بتلاؤ! اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر بڑی نہر ہو، وہ روزانہ اس میں پانچ مرتبہ نہاتا ہو، کیا اس کے بعد اس کے جسم پر میل کچیل باقی رہے گا؟ صحابہ نے عرض کیا نہیں آپ نے فرمایا اسی طرح پانچ نمازیں ہیں، ان کے ذریعے سے اللہ تعالٰی گناہوں اور خطاؤں کو مٹا دیتا ہے“۔ ( بخاري- كتاب المواقيت، باب الصلوات الخمس كفارة، ومسلم كتاب المساجد، باب المشي إلى الصلاة تمحى بها الخطايا وترفع به الدرجات )