Falw laa kaana minal qurooni min qablikum ooloo baqiyyatiny yanhawna `anil fasaadi fil ardi illaa qaleelam mimman anjainaa minhum; wattaba`al lazeena zalamoo maaa utrifoo feehi wa kaanoo mujrimeen
ترجمہ (جالندھری)
تو جو اُمتیں تم سے پہلے گزر چکی ہیں، ان میں ایسے ہوش مند کیوں نہ ہوئے جو ملک میں خرابی کرنے سے روکتے ہاں (ایسے) تھوڑے سے (تھے) جن کو ہم نے ان میں سے مخلصی بخشی۔ اور جو ظالم تھے وہ ان ہی باتوں کے پیچھے لگے رہے جس میں عیش وآرام تھا اور وہ گناہوں میں ڈوبے ہوئے تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَلَوْلاَ﴾ أي: فهلَّا ﴿كَانَ مِنَ الْقُرُونِ﴾ التي أهلَكْناهم ﴿مِن قَبْلِكُمْ﴾ والآيةُ للتوبيخِ ﴿أُوْلُواْ بَقِيَّةٍ﴾ أي: ذَوُو جودٍ وخيرٍ، معناه: فهلَّا كانَ من القرونِ من قبلِكم أُولو بقيةٍ من خيرٍ ﴿يَنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِي الأَرْضِ﴾ أي: يقومون بالنَّهي عن الفسادِ، ومعناه جَحْدٌ؛ أي: لم يكنْ فيهم أُولو بقيةٍ ﴿إِلاَّ قَلِيلاً﴾ أي: لكنَّ قليلاً ﴿مِّمَّنْ أَنجَيْنَا مِنْهُمْ﴾ نَهَوا عن الفسادِ، وهم أتباعُ الأنبياءِ، و(مِنْ) في (مِمَّنْ) للبيانِ لا للتبعيضِ، تقديرُه: لكنَّ قليلًا منهم أنجيناهُم؛ لأنهم كانوا كذلكَ ﴿وَاتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُواْ مَا أُتْرِفُواْ﴾ نُعِّموا ﴿فِيهِ﴾ من الشَّهواتِ ﴿وَكَانُواْ مُجْرِمِين﴾ كافرينَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پس کیوں نہ تم سے پہلے زمانے کے لوگوں میں سے ایسے اہل خیر لوگ ہوئے جو زمین میں فساد پھیلانے سے روکتے، سوائے ان چند کے جنہیں ہم نے ان میں سے نجات دی تھی۱ ، ﻇالم لوگ تو اس چیز کے پیچھے پڑ گئے جس میں انہیں آسودگی دی گئی تھی اور وه گنہگار تھے.<br>۲
حواشی
(1) یعنی گزشتہ امتوں میں ایسے نیک لوگ کیوں نہ ہوئے جو اہل شر اور اہل منکر کو شر، منکرات اور فساد سے روکتے؟ پھر فرمایا، ایسے لوگ تھے تو سہی، لیکن بہت تھوڑے۔ جنہیں ہم نے اس وقت نجات دے دی، جب دوسروں کو عذاب کے ذریعے سے ہلاک کیا گیا۔(2) یعنی یہ ظالم۔ اپنے ظلم پر قائم اور اپنی مد ہوشیوں میں مست رہے حتٰی کہ عذاب نے انہیں آ لیا۔