أَن لَّا تَعْبُدُوٓا۟ إِلَّا اللَّهَ ۖ إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيمٍ ٢٦
Al laa ta`budooo illal laaha inneee akhaafu `alaikum `azaaba Yawmin aleem
ترجمہ (جالندھری)
کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ مجھے تمہاری نسبت عذاب الیم کا خوف ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَن لاَّ تَعْبُدُواْ إِلاَّ اللّهَ إِنِّيَ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ أَلِيم﴾ هو يومُ القيامةِ، وُصِفَ بذلك؛ لأنَّ العذابَ يكونُ فيه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کہ تم صرف اللہ ہی کی عبادت کرو۱ ، مجھے تو تم پر دردناک دن کے عذاب کا خوف ہے<br>۲۔
حواشی
(1) یہ وہی دعوت توحید ہے جو ہر نبی نے آ کر اپنی اپنی قوم کو دی۔ جس طرح فرمایا «وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِيْٓ اِلَيْهِ اَنَّهٗ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ» (الانبیاء: 25) ”جو پیغمبر ہم نے آپ سے پہلے بھیجے، ان کی طرف یہی وحی کی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں، پس میری ہی عبادت کرو“۔(2) یعنی اگر مجھ پر ایمان نہیں لائے اور اس دعوت توحید کو نہیں اپنایا تو عذاب الٰہی سے نہیں بچ سکو گے۔