Qaala yaa qawmi ara`aitum in kuntu `alaa baiyinatim mir Rabbee wa aataanee rahmatam min `indihee fa`um miyat `alaikum anulzimuku moohaa wa antum lahaa kaarihoon
ترجمہ (جالندھری)
انہوں نے کہا کہ اے قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل (روشن) رکھتا ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے رحمت بخشی ہو جس کی حقیقت تم سے پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ تو کیا ہم اس کے لیے تمہیں مجبور کرسکتے ہیں اور تم ہو کہ اس سے ناخوش ہو رہے ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالَ﴾ نوحٌ: ﴿يَاقَوْمِ أَرَأَيْتُمْ﴾ أَخْبِروني ﴿إِن كُنتُ عَلَى بَيِّنَةٍ﴾ حُجَّةٍ ﴿مِّن رَّبِّيَ﴾ شاهدةٍ بصحَّةِ دَعْواي ﴿وَآتَانِي رَحْمَةً مِّنْ عِندِهِ﴾ أي: النبوةَ ﴿فَعُمِّيَتْ عَلَيْكُمْ أَنُلْزِمُكُمُوهَا﴾ أنُلْزِمُكُمُ الهدايةَ ﴿وَأَنتُمْ لَهَا كَارِهُون﴾ لا تُريدونَها؟ استفهامٌ بمعنى الإنكارِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
نوح نے کہا، میری قوم والو! مجھے بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے کسی دلیل پر ہوا اور مجھے اس نے اپنے پاس کی کوئی رحمت عطا کی ہو۱ ، پھر وه تمہاری نگاہوں میں<br>۲ نہ آئی تو کیا زبردستی میں اسے تمہارے گلے منڈھ دوں، حاﻻنکہ تم اس سے بیزار ہو۔<br>۳
حواشی
(1) بَيِّنَةٍ سے مراد ایمان و یقین ہے اور رحمت سے مراد نبوت۔ جس سے اللہ تعالٰی نے حضرت نوح (عليه السلام) کو سرفراز کیا تھا۔(2) یعنی تم اس کے دیکھنے سے اندھے ہوگئے۔ چنانچہ تم نے اس کی قدر پہچانی اور نہ اسے اپنانے پر آمادہ ہوئے، بلکہ اس کو جھٹلایا اور اس کی تکذیب اور رد کے درپے ہوگئے۔
(3) جب یہ بات ہے تو ہدایت و رحمت تمہارے حصے میں کس طرح آ سکتی ہے؟۔