قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ ہود

سورۃ ہود آیت ۴۰ کی تفسیر

Surah Hud Ayat 40 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَ أَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّورُ قُلْنَا احْمِلْ فِيهَا مِن كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَأَهْلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ وَمَنْ ءَامَنَ ۚ وَمَآ ءَامَنَ مَعَهُۥٓ إِلَّا قَلِيلٌ ٤٠

Hattaaa izaa jaaa`a amrunaa wa faarat tannooru qulnah mil feehaa min kullin zawjainis naini wa ahlaka illaa man sabaqa `alaihil qawlu wa man aaman; wa maaa aamana ma`ahooo illaa qaleel

ترجمہ (جالندھری)

یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آپہنچا اور تنور جوش مارنے لگا تو ہم نے نوح کو حکم دیا کہ ہر قسم (کے جانداروں) میں سے جوڑا جوڑا (یعنی) دو (دو جانور۔ ایک ایک نر اور ایک ایک مادہ) لے لو اور جس شخص کی نسبت حکم ہوچکا ہے (کہ ہلاک ہوجائے گا) اس کو چھوڑ کر اپنے گھر والوں کو جو ایمان لایا ہو اس کو کشتی میں سوار کر لو اور ان کے ساتھ ایمان بہت ہی کم لوگ لائے تھے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿حَتَّى إِذَا جَاء أَمْرُنَا﴾ أي: وقتُ الوعدِ بإهلاكهم ﴿وَفَارَ التَّنُّورُ﴾ أَي: جاشَ بالماء، وهو تنُّورُ الخبزِ في قولِ الأكثرِ، وكان هو الآيةَ بينَ نوحٍ وبينَ ربِّه ﴿قُلْنَا احْمِلْ فِيهَا﴾ أي: في السَّفينة ﴿مِن كُلٍّ زَوْجَيْنِ﴾ صِنْفَين من الحيوان ﴿اثْنَيْنِ﴾ ذَكرًا وأُنثى.
وقيل لهما: زوجان؛ لأن كلَّ واحدٍ منهما يُقال له: زوجٌ؛ لأنه لا بدَّ لأحدِهما من الآخر.
أي: من كلِّ صنفٍ زوجينِ، اثنينِ، ذكرَه تأكيدًا ﴿وَأَهْلَكَ﴾ أي: واحمِلْ أهلَكَ من النَّسبِ ﴿إِلاَّ مَن سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ﴾ بالهلاكِ، وهو كنعانُ، وامرأتُك، فهو مستثنىً من الأهلِ ﴿وَمَنْ آمَنَ﴾ أي: واحمِلْ مَنْ آمنَ بكَ، قال الله تعالى: ﴿وَمَا آمَنَ مَعَهُ إِلاَّ قَلِيل﴾ وهم بنوهُ الثلاثةُ سامٌ وحامٌ ويافثُ، ونسوةٌ لهم، وامرأةُ نوحٍ غيرُ الهالكةِ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آپہنچا اور تنور ابلنے لگا۱ ہم نے کہا کہ اس کشتی میں ہر قسم کے (جانداروں میں سے) جوڑے (یعنی) دو (جانور، ایک نر اور ایک ماده) سوار کرا لے<br>۲ اور اپنے گھر کے لوگوں کو بھی، سوائے ان کے جن پر پہلے سے بات پڑ چکی ہے<br>۳ اور سب ایمان والوں کو بھی<br>۴، اس کے ساتھ ایمان ﻻنے والے بہت ہی کم تھے۔<br>۵

حواشی

(1) اس سے بعض نے روٹی پکانے والے تنور، بعض نے مخصوص جگہیں مثلا عین الوردہ اور بعض نے سطح زمین مراد لی ہے۔ حافظ ابن کثیر نے اسی آخری مفہوم کو ترجیح دی ہے یعنی ساری زمین ہی چشموں کی طرح ابل پڑی، اوپر سے آسمان کی بارش نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔
(2) اس سے مراد مذکر اور مؤنث یعنی نر مادہ ہے اس طرح ہر ذی روح مخلوق کا جوڑا کشتی میں رکھ لیا گیا اور بعض کہتے ہیں کہ نباتات بھی رکھے گئے تھے۔ وللہ اعلم۔
(3) یعنی جن کا غرق ہونا تقدیر الٰہی میں ثبت ہے اس سے مراد عام کفار ہیں، یا یہ استشناء ”أَهْلَكَ“ سے ہے یعنی اپنے گھر والوں کو بھی کشتی میں سوار کرا لے، سوائے ان کے جن پر اللہ کی بات سبقت کر گئی ہے یعنی ایک بیٹا (کنعان یا۔ یام) اور حضرت نوح (عليه السلام) کی اہلیہ (وَاعِلَة) یہ دونوں کافر تھے، ان کو کشتی میں بیٹھنے والوں سے مستشنٰی کر دیا گیا۔
(4) یعنی سب اہل ایمان کو کشتی میں سوار کرا لے۔
(5) بعض نے ان کی کل تعداد (مرد اور عورت ملا کر) ٨٠ اور بعض نے اس سے بھی کم بتلائی ہے۔ ان میں حضرت نوح (عليه السلام) کے تین بیٹے، جو ایمان والوں میں شامل تھے، سام، حام، یافت اور ان کی بیویاں اور چوتھی بیوی، یام کی تھی، جو کافر تھا، لیکن اس کی بیوی مسلمان ہونے کی وجہ سے کشتی میں سوار تھی۔ (ابن کثیر)
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ