Wa yaa qawmi haazihee naaqatul laahi lakum aayatan fazaroohaa taakul feee ardil laahi wa laa tamassoohaa bisooo`in fa yaakhuzakum azaabun qareeb
ترجمہ (جالندھری)
اور یہ بھی کہا کہ اے قوم! یہ خدا کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی (یعنی معجزہ) ہے تو اس کو چھوڑ دو کہ خدا کی زمین میں (جہاں چاہے) چرے اور اس کو کسی طرح کی تکلیف نہ دینا ورنہ تمہیں جلد عذاب آپکڑے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَيَاقَوْمِ هَـذِهِ نَاقَةُ اللّهِ لَكُمْ آيَةً﴾ وذلكَ أنَّ قومَهُ طلبوا منه أن يُخْرِجَ ناقةً من هذهِ الصَّخرةِ ﴿فَذَرُوهَا تَأْكُلْ فِي أَرْضِ اللّهِ﴾ من العشبِ، فليس عليكم مُؤْنَتُها ﴿وَلاَ تَمَسُّوهَا﴾ جزمٌ بالنَّهي ﴿بِسُوءٍ﴾ بِعَقْرٍ ﴿فَيَأْخُذَكُمْ﴾ جوابُ النَّهي ﴿عَذَابٌ قَرِيب﴾ مِنْ عقرِها، وهو ثلاثةُ أيام.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اے میری قوم والو! یہ اللہ کی بھیجی ہوئی اونٹنی ہے جو تمہارے لئے ایک معجزه ہے اب تم اسے اللہ کی زمین میں کھاتی ہوئی چھوڑ دو اور اسے کسی طرح کی ایذا نہ پہنچاؤ ورنہ ايک قریب عذاب تمہیں پکڑ لے گا .۱
حواشی
(1) یہ وہی اونٹنی جو اللہ تعالٰی نے ان کے کہنے پر ان کی آنکھوں کے سامنے ایک پہاڑ یا ایک چٹان سے برآمد فرمائی اس لئے اسے ”نَاقَةُ اللهِ“ (اللہ کی اونٹنی) کہا گیا ہے کیونکہ یہ خالص اللہ کے حکم سے معجزانہ طور پر مذکورہ خلاف عادت طریقے سے ظاہر ہوئی تھی۔
اس کی بابت انہیں تاکید کر دی گئی تھی کہ اسے ایذا نہ پہنچانا ورنہ تم عذاب الٰہی کی گرفت میں آ جاؤ گے۔