ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ الْبَٰطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِىُّ الْكَبِيرُ ٣٠
Zaalika bi annal laaha Huwal Haqqu wa anna maa yad`oona min doonihil baatilu wa annal laaha Huwal `Aliyyul Kabeer
ترجمہ (جالندھری)
یہ اس لئے کہ خدا کی ذات برحق ہے اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ لغو ہیں اور یہ کہ خدا ہی عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ذَلِكَ﴾ الذي ذكرتُ ﴿بِأَنَّ اللَّهَ﴾ أي: لتعلَموا أنّ اللهَ ﴿هُوَ الْحَقُّ﴾ أي: صفةُ الأُلوهيةِ حقٌّ ﴿وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ﴾ من الأصنامِ ﴿الْبَاطِلُ﴾ المعدومُ ﴿وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ﴾ على كلِّ شيء ﴿الْكَبِير﴾ عن أن يكونَ له شريكٌ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ سب (انتظامات) اس وجہ سے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حق ہے اور اس کے سوا جن جن کو لوگ پکارتے ہیں۱ سب باطل ہیں اور یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بلندیوں واﻻ اور بڑی شان واﻻ ہے.<br>۲
حواشی
(1) یعنی یہ انتظامات یا نشانیاں، اللہ تعالیٰ تمہارے لئے ظاہر کرتا ہے تاکہ تم سمجھ لو کہ کائنات کا نظام چلانے والا صرف ایک اللہ ہے، جس کے حکم اور مشیت سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے، اور اس کے سوا سب باطل ہے یعنی کسی کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے بلکہ سب اس کے محتاج ہیں کیونکہ سب اس کی مخلوق اور اس کے ماتحت ہیں، ان میں سے کوئی بھی ایک ذرے کو بھی ہلانے کی قدرت نہیں رکھتا۔(2) اس سے برتر شان والا کوئی ہے نہ اس سے بڑا کوئی۔ اس کی عظمت شان، علوم مرتبت اور بڑائی کے سامنے ہر چیز حقیر اور پست ہے۔