Wa izaa tutlaa `alayhi Aayaatunaa wallaa mustakbiran ka al lam yasma`haa ka anna feee uzunwihi waqran fabash shiru bi`azaabin aleem
ترجمہ (جالندھری)
اور جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو اکڑ کر منہ پھیر لیتا ہے گویا اُن کو سنا ہی نہیں جیسے اُن کے کانوں میں ثقل ہے تو اس کو درد دینے والے عذاب کی خوشخبری سنادو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ آيَاتُنَا وَلَّى مُسْتَكْبِرًا﴾ لا يعبـأُ بها ﴿كَأَن لَّمْ يَسْمَعْهَا كَأَنَّ فِي أُذُنَيْهِ وَقْرًا﴾ وهو الثقلُ الذي يُغيِّر إدراكَ المسموعاتِ ﴿فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيم﴾ وذكرَ البِشارةَ على التهكُّم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب اس کے سامنے ہماری آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو تکبر کرتا ہوا اس طرح منھ پھیر لیتا ہے گویا اس نے سنا ہی نہیں گویا کہ اس کے دونوں کانوں میں ڈاٹ لگے ہوئے ہیں۱ ، آپ اسے درد ناک عذاب کی خبر سنا دیجئے.
حواشی
(1) یہ اس شخص کا حال ہےجو مذکورہ لہوولعب کی چیزوں میں مگن رہتا ہے، وہ آیات قرانیہ اور اللہ ورسول کی باتیں سن کر بہرہ بن جاتا ہے حالانکہ وہ بہرہ نہیں ہوتا اور اس طرح منہ پھیر لیتا ہے گویا اس نے سنا ہی نہیں، کیوں کہ اس کے سننے سےوہ ایذا محسوس کرتا ہے، اس لئے اس سے اس کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا، وقرا کے معنی ہیں کانوں میں ایسا بوجھ جو اسے سننے سے محروم کر دے۔