Yaaa aiyuhal lazeena aamanoo awfoo bil`uqood; uhillat lakum baheematul an`aami illaa maa yutlaa `alaikum ghaira muhillis saidi wa antum hurum; innal laaha yahkumu maa yureed
ترجمہ (جالندھری)
اے ایمان والو! اپنے اقراروں کو پورا کرو۔ تمہارے لیے چارپائے جانور (جو چرنے والے ہیں) حلال کر دیئے گئے ہیں۔ بجز ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں مگر احرام (حج) میں شکار کو حلال نہ جاننا۔ خدا جیسا چاہتا ہے حکم دیتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَوْفُواْ بِالْعُقُودِ﴾ أي: العهودِ المُحكَمةِ، ويقال: وَفَى وأَوْفى بمعنىً واحدٍ، وهذا عامٌّ في كلِّ واجبٍ من أمرٍ ونهيٍ وحفظِ وديعةٍ؛ أي: احفَظُوا شريعتَهُ ﴿أُحِلَّتْ لَكُم بَهِيمَةُ الأَنْعَامِ﴾ وهي الإبلُ والبقرُ والغنمُ ﴿إِلاَّ مَا يُتْلَى﴾ أي: يُقْرأُ ﴿عَلَيْكُمْ﴾ تحريمُهُ في قوله تعالى: (حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ) إلى قوله: (وَمَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ) [المائدة: 3] استثناءً من بهيمةِ الأنعامِ ﴿غَيْرَ مُحِلِّي الصَّيْدِ﴾ ومعنى الآية: أُحلَّتْ لكمُ الأنعامُ كلُّها إلا ما كانَ وحشيًّا؛ فإنه صيدٌ لا يحلُّ لكم في حالِ الإحرامِ، فذلكَ قولُه: ﴿وَأَنتُمْ حُرُمٌ﴾ أي: ما كانَ صيدًا، فهو حلالٌ في الإحلالِ دون الإحرام، وما لم يكنْ صيدًا، فهو حلالٌ في الحالَينِ ﴿إِنَّ اللّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيد﴾ من تحليلٍ وتحريمٍ، لا دافِعَ لمُرادِهِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے ایمان والو! عہد و پیماں پورے کرو۱ ، تمہارے لئے مویشی چوپائے حلال کئے گئے ہیں<br>۲ بجز ان کے جن کے نام پڑھ کر سنا دیئے جائیں گے<br>۳ مگر حالت احرام میں شکار کو حلال جاننے والے نہ بننا، یقیناً اللہ جو چاہے حکم کرتا ہے۔
حواشی
(1) ”عُقُودٌ“ ”عَقْدٌ“ کی جمع ہے، جس کے معنی گرہ لگانے کے ہیں۔ اس کا استعمال کسی چیز میں گرہ لگانے کے لئے بھی ہوتا ہے اور پختہ عہد و پیمان کرنے پر بھی۔ یہاں اس سے مراد احکام الٰہی ہیں جن کا اللہ نے انسانوں کو مکلف ٹھہرایا ہے اور عہد وپیمان ومعاملات بھی ہیں جو انسان آپس میں کرتے ہیں۔ دونوں کا ایفا ضروری ہے۔(2) ”بَهِيمَةٌ“ چوپائے (چار ٹانگوں والے جانور) کو کہا جاتا ہے۔ اس کا مادہ بَهْمٌ، إِبْهَامٌ ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ ان کی گفتگو اور عقل و فہم میں چونکہ ابہام ہے، اس لئے ان کو بَهِيمَةٌ کہا جاتا ہے۔ ”أَنْعَامٌ“ اونٹ، گائے، بکری اور بھیڑ کو کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی چال میں نرمی ہوتی ہے۔ یہ بَهِيمَةُ الأَنْعَامِ نر اور مادہ مل کر آٹھ قسمیں ہیں، جن کی تفصیل سورۃ الانعام آیت نمبر143میں آئے گی علاوہ ازیں جو جانور وحشی کہلاتے ہیں مثلاً ہرن، نیل گائے وغیرہ، جن کا عموماً شکار کیا جاتا ہے، یہ بھی حلال ہیں۔ البتہ حالت احرام میں ان کا اور دیگر پرندوں کا شکار ممنوع ہے۔ سنت میں بیان کردہ اصول کی رو سے جو جانورذُو نَابٍ اور جو پرندے ذُو مِخْلَبٍ نہیں ہیں، وہ سب حلال ہیں، جیسا کہ سورہ بقرۃ آیت نمبر 173کے حاشیے میں تفصیل گزر چکی ہے۔ ذُو نَابٍ کا مطلب ہے وہ جانور جو اپنے کچلی کے دانت سے اپنا شکار پکڑتا ہو اور چیرتا ہو، مثلاً شیر، چیتا، کتا، بھیڑیا وغیرہ اورذُو مِخْلَبٍ کا مطلب ہے وہ پرندہ جو اپنے پنجے سے اپنا شکار جھپٹتا پکڑتا ہو۔ مثلاً شکرہ، باز ، شاہین، عقاب وغیرہ۔
(3) ان کی تفصیل آیت نمبر 3 میں آ رہی ہے۔