Yaaa aiyuhal lazeena aamanoo shahaadatu bainikum izaa hadara ahadakumul mawtu heenal wasiyyatis naani zawaa `adlim minkum aw aakharaani min ghairikum in antum darabtum fil ardi fa asaabatkum museebatul mawt; tahbi soonahumaa mim ba`dis Salaati fa yuqsimaani billaahi inirtabtum laa nashtaree bihee samananw wa law kaana zaa qurbaa wa laa naktumu shahaadatal laahi innaaa izal laminal aasimeen
ترجمہ (جالندھری)
مومنو! جب تم میں سے کسی کی موت آموجود ہو تو شہادت (کا نصاب) یہ ہے کہ وصیت کے وقت تم (مسلمانوں) میں سے دو عادل (یعنی صاحب اعتبار) گواہ ہوں یا اگر (مسلمان نہ ملیں اور) تم سفر کر رہے ہو اور (اس وقت) تم پر موت کی مصیبت واقع ہو تو کسی دوسرے مذہب کے دو (شخصوں کو) گواہ (کر لو) اگر تم کو ان گواہوں کی نسبت کچھ شک ہو تو ان کو (عصر کی) نماز کے بعد کھڑا کرو اور دونوں خدا کی قسمیں کھائیں کہ ہم شہادت کا کچھ عوض نہیں لیں گے گو ہمارا رشتہ دار ہی ہو اور نہ ہم الله کی شہادت کو چھپائیں گے اگر ایسا کریں گے تو گنہگار ہوں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يِاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ شَهَادَةُ بَيْنِكُمْ﴾ أي: فيما أُمرتم شهادةُ بينِكم، والمرادُ بالشهادة: الإشهادُ ﴿إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ﴾ إذا شارَفَهُ فظهَرَتْ أماراتُهُ ﴿حِينَ الْوَصِيَّةِ اثْنَانِ﴾ أي: ليَشهَدِ اثنانِ على الوصيَّة ﴿ذَوَا عَدْلٍ﴾ أي: أمانةٍ وعقلٍ ﴿مِّنكُمْ﴾ أي: من أهلِ دينِكم يا معشرَ المؤمنين ﴿أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَيْرِكُمْ﴾ أو من غيرِ دينِكم ومِلَّتِكُمْ ﴿إِنْ أَنتُمْ ضَرَبْتُمْ فِي الأَرْضِ﴾ سافرتُم فيها ﴿فَأَصَابَتْكُم مُّصِيبَةُ الْمَوْتِ﴾ أي: قاربتُم الأجلَ ﴿تَحْبِسُونَهُمَا﴾ أي: تَسْتَوقفونهما ﴿مِن بَعْدِ الصَّلاَةِ﴾ أي: صلاةِ العصرِ؛ لأنَّ جميعَ أهلِ الأديانِ يُعظِّمونَ ذلك الوقتَ، ويتجنَّبونَ فيه الحلفَ الكاذبَ ﴿فَيُقْسِمَانِ﴾ يَحْلِفانِ ﴿بِاللّهِ إِنِ ارْتَبْتُمْ﴾ أي: شَكَكْتُم، ووقعَتْ لكم الرِّيبةُ في قولِ الشاهدَينِ وصدْقهِما اللَّذينِ ليسا من أهلِ ملَّتِكم، فإن كانا مسلمَينِ، فلا يمينَ عليهما بالاتفاق ﴿لاَ نَشْتَرِي بِهِ ثَمَنًا﴾ لا نحلِفُ باللهِ كاذبَينِ على عوضٍ نأخذُه، أو مالٍ نذهَبُ به، أو حقٍّ نجحَدُه ﴿وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَى﴾ ولو كانَ المشهودُ له ذا قرابةٍ مِنَّا ﴿وَلاَ نَكْتُمُ شَهَادَةَ اللّهِ﴾ وأُضيفتِ الشهادةُ إلى اللهِ تعالى؛ لأمرِه بها ﴿إِنَّا إِذًا لَّمِنَ الآثِمِين﴾ إنْ كتَمْناها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے ایمان والو! تمہارے آپس میں دو شخص کا گواه ہونا مناسب ہے جبکہ تم میں سے کسی کو موت آنے لگے اور وصیت کرنے کا وقت ہو وه دو شخص ایسے ہوں کہ دیندار ہوں خواه تم میں سے ہوں۱ یا غیر لوگوں میں سے دو شخص ہوں اگر تم کہیں سفر میں گئے ہو اور تمہیں موت آ جائے<br>۲ اگر تم کو شبہ ہو تو ان دونوں کو بعد نماز روک لو پھر دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ ہم اس قسم کے عوض کوئی نفع نہیں لینا چاہتے<br>۳ اگر چہ کوئی قرابت دار بھی ہو اور اللہ تعالیٰ کی بات کو ہم پوشیده نہ کریں گے، ہم اس حالت میں سخت گنہگار ہوں گے۔
حواشی
(1) تم میں سے ہوں کا مطلب بعض نے یہ بیان کیا ہے کہ مسلمانوں میں سے ہوں اور بعض نے کہا ہے کہ موصی (وصیت کرنے والے) کے قبیلے سے ہوں۔ اسی طرح ”آخَرَانِ مِنْ غَيْرِكُمْ“ میں دو مفہوم ہوں گے یعنی ”مِنْ غَيْرِكُمْ“ سے مراد یا غیر مسلم (اہل کتاب) ہوں گے یا موصی کے قبیلے کے علاوہ کسی اور قبیلے سے۔(2) یعنی سفر میں کوئی ایسا شدید بیمار ہوجائے کہ جس سے زندہ بچنے کی امید نہ ہو تو وہ سفر میں دو عادل گواہ بنا کر جو وصیت کرنا چاہے، کردے۔
(3) یعنی مرنے والےمُوصِي کے ورثا کو شک پڑ جائے کہ ان اوصیا نے مال میں خیانت یا تبدیلی کی ہے تو وہ نماز کے بعد یعنی لوگوں کی موجودگی میں ان سے قسم لیں اور وہ قسم کھا کے کہیں ہم اپنی قسم کے عوض دنیا کا کوئی فائدہ حاصل نہیں کر رہے ہیں۔ یعنی جھوٹی قسم نہیں کھا رہے ہیں۔