yawma yajma`ul laahur Rusula fa yaqoolu maazaaa ujibtum qaaloo laa `ilma lanaa innaka Anta `Allaamul Ghuyoob
ترجمہ (جالندھری)
(وہ دن یاد رکھنے کے لائق ہے) جس دن خدا پیغمبروں کو جمع کرے گا پھر ان سے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا تھا وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں توہی غیب کی باتوں سے واقف ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَوْمَ يَجْمَعُ اللّهُ الرُّسُلَ﴾ هو يومُ القيامةِ ظرفًا لـ «يَهْدي»؛ أي: لا يَهْديهم إلى الجنةِ يومئذٍ ﴿فَيَقُولُ﴾ لهم: ﴿مَاذَا أُجِبْتُمْ﴾ أي: ما الذي أجابَتْكُم به أُمَمُكم حينَ دعوتُموهم إلى توحيدي وطاعتي؟ وهذا السؤالُ للأنبياءِ الرُّسلِ إنما هو لتقومَ الحجَّةُ على الأُمم ﴿قَالُواْ﴾ أي: فيقولون: ﴿لاَ عِلْمَ لَنَا﴾ قال ابنُ عباس: «معناه: لا علمَ لنا إلا علمٌ أنتَ أعلمُ بهِ مِنَّا»؛ أي: لا علمَ لنا كعلمِكَ فيهم؛ لأنك تعلمُ ما أضمَروا ﴿إِنَّكَ أَنتَ عَلاَّمُ الْغُيُوب﴾ فتعلمُ ما نعلمُ ممَّا أجابونا وأظهَروا لنا، وما لم نعلَمْ ممَّا أضمَرُوا في قلوبِهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جس روز اللہ تعالیٰ تمام پیغمبروں کو جمع کرے گا، پھر ارشاد فرمائے گا کہ تم کو کیا جواب ملا تھا، وه عرض کریں گے کہ ہم کو کچھ خبر نہیں۱ تو ہی بےشک پوشیده باتوں کو پورا جاننے واﻻ ہے۔
حواشی
(1) انبیاء علیہم السلام کے ساتھ ان کی قوموں نے اچھا یا برا جو بھی معاملہ کیا، اس کا علم تو یقیناً انہیں ہوگا لیکن وہ اپنے علم کی نفی یا تو محشر کی ہولناکیوں اور اللہ جل جلالہ کی ہیبت وعظمت کی وجہ سے کریں گے یا اس کا تعلق ان کی وفات کے بعد کے حالات سے ہوگا۔
علاوہ ازیں باطنی امور کا علم تو کلیتاً صرف اللہ ہی کو ہے۔
اسی لئے وہ کہیں گے علام الغیوب تو، توہی ہے نہ کہ ہم۔
اس سے معلوم ہوا کہ انبیاء ورسل عالم الغیب نہیں ہوتے، عالم الغیب صرف ایک اللہ کی ذات ہے۔
انبیاء کو جتنا کچھ بھی علم ہوتا ہے، اولاً تو اس کا تعلق ان امور سے ہوتا ہے جو فرائض رسالت کی ادائیگی کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔
ثانیاً ان سے بھی ان کو بذریعہ وحی ہی آگاہ کیا جاتا ہے۔
حالانکہ عالم الغیب وہ ہوتا ہے جس کو ہر چیز کا علم ذاتی طور پر ہو، نہ کسی کے بتلانے پر اور جس کو بتلانے پر کسی چیز کا علم حاصل ہوا اسے عالم الغیب نہیں کہا جاتا، نہ وہ عالم الغیب ہوتا ہے۔
فَافْهَمْ وَتَدَبَّرْ وَلا تَكُنْ مِنَ الْغَافِلِينَ