قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ المائدہ

سورۃ المائدہ آیت ۱۱۵ کی تفسیر

Surah Maidah Ayat 115 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
قَالَ اللَّهُ إِنِّى مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ ۖ فَمَن يَكْفُرْ بَعْدُ مِنكُمْ فَإِنِّىٓ أُعَذِّبُهُۥ عَذَابًا لَّآ أُعَذِّبُهُۥٓ أَحَدًا مِّنَ الْعَٰلَمِينَ ١١٥

Waalal laahu innee munaz ziluhaa `alaikum faman yakfur ba`du minkum fa inneee u`azzibuhoo `azaabal laaa u`azzibuhooo ahadam minal `aalameen

ترجمہ (جالندھری)

خدا نے فرمایا میں تم پر ضرور خوان نازل فرماؤں گا لیکن جو اس کے بعد تم میں سے کفر کرے گا اسے ایسا عذاب دوں گا کہ اہل عالم میں کسی کو ایسا عذاب نہ دوں گا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿قَالَ اللّهُ﴾ مُجيبًا لعيسى: ﴿إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ﴾ يعني: المائدة ﴿فَمَن يَكْفُرْ بَعْدُ مِنكُمْ﴾ أي: بعدَ نزولِها ﴿فَإِنِّي أُعَذِّبُهُ عَذَابًا﴾ أي: جنسَ عذابٍ ﴿لاَّ أُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِّنَ الْعَالَمِين﴾ يعني: عالَمي زمانِهم، والصحيحُ أن المائدةَ نزلت على مَنْ طلبَها، خلافاً للحسن ومجاهد.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

حق تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ میں وه کھانا تم لوگوں پر نازل کرنے واﻻ ہوں، پھر جو شخص تم میں سے اس کے بعد ناحق شناسی کرے گا تو میں اس کو ایسی سزا دوں گا کہ وه سزا دنیا جہان والوں میں سے کسی کو نہ دوں گا۔۱

حواشی

  1. (1) یہ ”مَائِدَةٌ“ (خوان طعام) آسمان سے اترا یا نہیں؟ اس کی بابت کوئی صحیح اور صریح مرفوع حدیث نہیں۔
    جمہور علماء (امام شوکانی اور امام ابن جریر طبری سمیت) اس کے نزول کے قائل ہیں اور ان کا استدلال قرآن کے الفاظ ”
    إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ“ سے ہے کہ یہ اللہ کا وعدہ ہے جو یقیناً سچا ہے لیکن اسے اللہ کی طرف سے یقینی وعدہ قرار دینا اس لئے صحیح نہیں معلوم ہوتا کہ اگلے الفاظ ”فَمَنْ يَكْفُرْ“ اس وعدے کو مشروط ہونے کو ظاہر کرتے ہیں۔
    اس لئے دوسرے علماء کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ شرط سن کر انہوں نے کہا کہ پھر ہمیں اس کی ضرورت نہیں۔
    جس کے بعد اس کا نزول نہیں ہوا۔
    امام ابن کثیر نے ان آثار کی اسانید کو جو امام مجاہد اور حضرت حسن بصری سے منقول ہیں، صحیح قرار دیا ہے۔
    نیز کہا ہے کہ ان آثار کی تائید اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ نزول مائدہ کی کوئی شہرت عیسائیوں میں ہے، نہ ان کی کتابوں میں درج ہے۔
    حالانکہ اگر یہ نازل ہوا ہوتا تو اسے ان کے ہاں مشہور بھی ہونا چاہئے تھا اور کتابوں میں بھی تواتر سے یا کم از کم آحاد سے نقل ہونا چاہئے تھا۔
    واللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ