Yaa qawmid khulul Ardal MMuqaddasatal latee katabal laahu lakum wa laa tartaddoo `alaaa adbaarikum fatanqaliboo khaasireen
ترجمہ (جالندھری)
تو بھائیو! تم ارض مقدس (یعنی ملک شام) میں جسے خدا نے تمہارے لیے لکھ رکھا ہے چل داخل ہو اور (دیکھنا مقابلے کے وقت) پیٹھ نہ پھیر دینا ورنہ نقصان میں پڑ جاؤ گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَاقَوْمِ ادْخُلُوا الأَرْضَ المُقَدَّسَةَ﴾ هي أرضُ بيتِ المقدسِ، أو أَريحا ﴿الَّتِي كَتَبَ اللّهُ لَكُمْ﴾ في اللَّوحِ المحفوظِ قبلَ خلقِكم أَنَّكم ترِثُونها، وتسكُنونَها بعدَ أعدائكم ﴿وَلاَ تَرْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِكُمْ﴾ لا ترجِعوا على أعقابِكم منهزِمينَ خوفَ العدوِّ ﴿فَتَنقَلِبُوا﴾ بالخَيبة ﴿خَاسِرِين﴾ ثوابَ الدارَيْنِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے میری قوم والو! اس مقدس زمین۱ میں داخل ہو جاؤ جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے نام لکھ دی ہے<br>۲ اور اپنی پشت کے بل روگردانی نہ کرو<br>۳ کہ پھر نقصان میں جا پڑو۔
حواشی
(1) بنو اسرائیل کے مورث اعلیٰ حضرت یعقوب (عليه السلام) کا مسکن بیت المقدس تھا۔ لیکن حضرت یوسف (عليه السلام) کے امارت مصر کے زمانے میں یہ لوگ مصر جا کر آباد ہوگئے تھے اور پھر تب سے اس وقت تک مصر ہی میں رہے، جب تک کہ موسیٰ (عليه السلام) انہیں راتوں رات (فرعون سے چھپ کر) مصر سے نکال نہیں لے گئے۔ اس وقت بیت المقدس پر عمالقہ کی حکمرانی تھی جو ایک بہادر قوم تھی۔ جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے پھر بیت المقدس جا کر آباد ہونے کا عزم کیا تو اس کے لئے وہاں قابض عمالقہ سے جہاد ضروری تھا۔ چنانچہ حضرت موسی (عليه السلام) نے اپنی قوم کو اس ارض مقدسہ میں داخل ہونے کا حکم دیا اور نصرت الٰہی کی بشارت بھی سنائی۔ لیکن اس کے باوجود بنواسرائیل عمالقہ سے لڑنے پر آمادہ نہیں ہوئے۔ (ابن کثیر )(2) اس سے مراد وہی فتح و نصرت ہے جس کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے جہاد کی صورت میں ان سے کر رکھا تھا۔
(3) یعنی جہاد سے اعراض مت کرو۔