قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ المائدہ

سورۃ المائدہ آیت ۳۴ کی تفسیر

Surah Maidah Ayat 34 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا۟ مِن قَبْلِ أَن تَقْدِرُوا۟ عَلَيْهِمْ ۖ فَاعْلَمُوٓا۟ أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ٣٤

Illal lazeena taaboo min qabli an taqdiroo `alaihim fa`lamooo annnal laaha Ghafoorur Raheem

ترجمہ (جالندھری)

ہاں جن لوگوں نے اس سے پیشتر کہ تمہارے قابو میں آ جائیں توبہ کر لی تو جان رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿إِلاَّ الَّذِينَ تَابُواْ مِن قَبْلِ أَن تَقْدِرُواْ عَلَيْهِمْ﴾ أي: فإنْ جاؤوا قبلَ القُدرةِ عليهم تائبينَ ﴿فَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيم﴾.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

ہاں جو لوگ اس سے پہلے توبہ کر لیں کہ تم ان پر قابو پالو۱ تو یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ بہت بڑی بخشش اور رحم و کرم واﻻ ہے۔

حواشی

  1. (1) یعنی گرفتار ہونے سے پہلے اگر وہ توبہ کرکے اسلامی حکومت کی اطاعت کا اعلان کردیں تو پھر انہیں معاف کردیا جائے گا، مذکورہ سزائیں نہیں دی جائیں گی۔
    لیکن پھر اس امر میں اختلاف ہےکہ سزاؤں کی معافی کے ساتھ ا نہوں نے قتل کر کے یا مال لوٹ کر یا آبروریزی کرکے بندوں، پر جو دست درازی کی یہ جرائم بھی معاف ہوجائیں گے یا ان کا بدلہ لیا جائے گا، بعض علماء کے نزدیک یہ معاف نہیں ہوں گے بلکہ ان کا قصاص لیا جائے گا۔
    امام شوکانی اور امام ابن کثیر کا رحجان اس طرف ہے کہ مطلقاً انہیں معاف کردیا جائے گا اور اسی کو ظاہر آیت کا مقتضی بتلایا ہے۔
    البتہ گرفتاری کے بعد توبہ سے جرائم معاف نہیں ہوں گے۔
    وہ مستحق سزا ہوں گے۔
    (فتح القدیر وابن کثیر)

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ