قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ المائدہ

سورۃ المائدہ آیت ۳۸ کی تفسیر

Surah Maidah Ayat 38 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوٓا۟ أَيْدِيَهُمَا جَزَآءًۢ بِمَا كَسَبَا نَكَٰلًا مِّنَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ٣٨

Wassaariqu qassaariqatu faqta`oo aidiyahumma jazaaa`am bimaa kasabaa nakaalam minal laah; wallaahu `Azeezun hakeem

ترجمہ (جالندھری)

اور جو چوری کرے مرد ہو یا عورت ان کے ہاتھ کاٹ ڈالو یہ ان کے فعلوں کی سزا اور خدا کی طرف سے عبرت ہے اور خدا زبردست (اور) صاحب حکمت ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُواْ أَيْدِيَهُمَا﴾ أي: أيمانَهما ﴿جَزَاء بِمَا كَسَبَا نَكَالاً﴾ أي: عقوبةً ﴿مِّنَ اللّهِ﴾ يقالُ: نكلْتُ به: إذا فعلتُ به ما يجبُ أن يَنكلَ به عن ذلكَ الفعلِ ﴿وَاللّهُ عَزِيزٌ حَكِيم﴾ فيما يفعَلُه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

چوری کرنے والے مرد اور عورت کے ہاتھ کاٹ دیا کرو۱ ۔ یہ بدلہ ہے اس کا جو انہوں نے کیا۔ عذاب، اللہ کی طرف سے اور اللہ تعالیٰ قوت وحکمت واﻻ ہے۔

حواشی

  1. (1) بعض فقہاء ظاہری کے نزدیک سرقہ کا یہ حکم عام ہے چوری تھوڑی سی چیز کی ہو یا زیادہ کی۔
    اسی طرح وہ حرز (محفوظ جگہ) میں رکھی ہو یا غیر حرز میں۔
    ہر صورت میں چوری کی سزا دی جائے گی۔
    جب کہ دوسرے فقہاء اس کے لئے حرز اور نصاب کو ضروری قرار دیتے ہیں۔
    پھر نصاب کی تعیین میں ان کے مابین اختلاف ہے۔
    محدثین کے نزدیک نصاب ربع دینار یا تین درہم (یا ان کے مساوی قیمت کی چیز) ہے، اس سے کم چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
    اسی طرح ہاتھ رسغ (پہنچوں) سے کاٹے جائیں گے۔
    کہنی یا کندھے سے نہیں۔
    جیسا کہ بعض کا خیال ہے۔
    (تفصیلات کے لئے کتب حدیث و فقہ اور تفاسیر کا مطالعہ کیا جائے )۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ